نسل پرستانہ جملہ: آئی سی سی نے سرفراز احمد پر 4 میچز کی پابندی عائد کر دی
👁️ 191 بار دیکھا گیا
نسل پرستانہ جملہ: آئی سی سی نے سرفراز احمد پر 4 میچز کی پابندی عائد کر دی
سنچورین (ویب ڈیسک) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سرفراز احمد پر میچ کے دوران نسل پرستانہ جملے کہنے پر 4 میچز کی پابندی لگا دی۔
اس سے قبل جوہانسبرگ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایک روزہ سیریز کے چوتھے میچ میں ٹاس کے موقع پر میزبان ٹیم کے کپتان نے بتایا تھا کہ انہیں سرفراز احمد پر 4 میچز کی پابندی سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈیو پلیسی کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں بتایا گیا ہے کہ سر فراز احمد پر 4 میچز کی پابندی عائد کی جائی گی۔
خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جارہے چوتھے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کی کپتانی شعیب ملک کے سپرد کی گئی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے سرفراز احمد پر اپنے ضابطہ اخلاق کے تحت پابندی عائد کی ہے جس کے مطابق ‘کسی بھی کھلاڑی کو اس کی نسل، مذہب، رنگ اور قومی شناخت کی وجہ سے دھمکانا، حملہ کرنا یا نفرت انگیز جملوں کا تبادلہ کرنا قابل گرفت ہے’۔
اس کے علاوہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے مطابق سرفراز احمد کو آرٹیکل 7.3 کے تحت ان کی جانب سے کیے جانے والے اقدام پر تعلیمی پروگرام کا حصہ بھی بننا پڑے گا۔
آئی سی سی کی موجودہ پابندی کے باعث سرفراز احمد 2 ایک روزہ میچز اور ٹی 20 سیریز کے پہلے 2 میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
یاد رہے کہ سرفراز احمد نے جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں متوقع شکست کو دیکھتے ہوئے غصے کے عالم میں جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر ایندائل فلکوایو پر ‘نسل پرستانہ’ جملے کہے تھے جس کو براہ راست سنا گیا تھا۔
سرفراز نے میچ کی دوسری اننگز کے دوران ایندائل فلکوایو کو پکارتے ہوئے کہا تھا کہ ’ابے کالے، تیری امی کہاں بیٹھی ہوئی ہیں آج، کیا پڑھوا کے آیا ہے تو‘۔
قومی ٹیم کے کپتان کی یہ ویڈیو میچ کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی اور انہیں پاکستانی شائقین کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹرز نے بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔
جس کے بعد سرفراز احمد نے اپنے الفاظ پر معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا مقصد کسی کو نشانہ بنانا نہیں تھا جبکہ پی سی بی نے بھی ٹیم کے کپتان کی جانب سے نسل پرستانہ جملے کسنے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔
بعد ازاں جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان فاف ڈیو پلیسی نے قومی ٹیم کے کپتان کی معذرت قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی ٹیم نے نسل پرستانہ جملے کسنے والے سرفراز احمد کو معاف کردیا ہے۔
سیریز کے تیسرے میچ سے قبل سرفراز احمد نے ایندائل فلکوایو سے ذاتی حیثیت میں ملاقات کر کے معذرت کی تھی اور اس موقع پر دونوں ٹیموں کے منیجرز بھی موجود تھے۔
بعد ازاں آئی سی سی میچ ریفری رنجن مدوگالے نے معاملے کی رپورٹ کھیل کی عالمی گورننگ باڈی کو بھجوا دی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8958 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3167 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C