نوشہرہ میں بدبخت بیٹے نے جائیداد کیلئے بوڑھی ماں کو قتل کر دیا
👁️ 61 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں بدبخت بیٹے نے جائیداد کیلئے بوڑھی ماں کو قتل کر دیا
نوشہرہ (ڈیلی اردو/ٹی این این) خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں جائیداد میں حصہ مانگنے پر بدبخت بیٹے نے فائرنگ کر کے بوڑھی ماں کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق اضاخیل کے علاقے میں ملزم نیاز ولی نے جائیداد میں حصہ مانگنے پر پہلے بزرگ والدہ سے زبانی تکرار کی اور بعد میں اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر ان پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔
پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور ملزمان نیاز ولی اور ان کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
خیال رہے کہ چند دن پہلے پشاور میں بھی اسی طرح کے دو واقعات سامنے آچکے ہیں جن میں بہت ہی معمولی باتوں پر گھر ایک سات سالہ بچی سمیت تین افراد قتل کئے گئے ہیں۔
پہلا واقعہ تہکال کے علاقے میں پیش آیا تھا جہاں چچا نے شور مچانے پر اپنی سات سالہ بھتیجی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جبکہ دوسرا واقعے میں متھرا میں ایک بھائی نے شربت زیادہ میٹھا کرنے پر اپنی ہی بہن اور بھائی کو قتل کردیا تھا۔ دونوں واقعات کے ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 479 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 228 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 289 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 336 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8875 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4658 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3493 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2492 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2250 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1936 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C