نوشہرہ میں خودکش حملہ آور کے ٹھکانے پر چھاپہ، پولیس افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
👁️ 375 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں خودکش حملہ آور کے ٹھکانے پر چھاپہ، پولیس افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی شیعہ جامع مسجد خدیجہ الکبریٰ پر جمعے کے روز ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد جاری تحقیقات اور سرچ آپریشن کے دوران خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے حکیم آباد میں انٹیلی جنس اور پولیس ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق نوشہرہ میں تھانہ کینٹ کی حدود ڈھیری کٹی خیل حکیم آباد میں چھاپہ مارا گیا، جس کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس سمیت دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔
موقع پر ہلاک ہونے والوں میں اے ایس آئی اعجاز خان اور فوجی اہلکار شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں ایک فوجی انٹلی جنس افسر، پولیس کا اے ایس آئی شیر خان اور کانسٹیبل حضرت علی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
لاشیوں اور زخمیوں کو ملٹری ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ایک حملہ آور، جسے گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، جوابی فائرنگ میں مارا گیا۔ واقعے کے بعد پورے علاقے کو سیل کر کے سرچ آپریشن مزید سخت کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں شیعہ مسجد پر خودکش حملہ کرنے والا حملہ آور نوشہرہ کا ہی رہائشی تھا، جس کی تلاش کے لیے یہ کارروائی کی جا رہی تھی۔
خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق پشاور میں حملہ آور کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، جس کے دوران اس کے دو بھائی اور والدہ کو گرفتار کیا گیا۔
جائے وقوعہ سے خودکش بمبار کا شناختی کارڈ بھی ملا، جس کے مطابق مبینہ حملہ آور کا نام یاسر ہے۔ شناختی کارڈ پر مستقل پتہ عباس کالونی، شیروجنگی چارسدہ روڈ پشاور جبکہ موجودہ پتہ گنج محلہ قاضیان پشاور درج ہے۔
تفتیشی حکام نے بتایا کہ خودکش حملہ آور 5 ماہ تک افغانستان میں مقیم رہا، جہاں اس نے اسلحہ چلانے اور خودکش حملے کی تربیت حاصل کی۔
پولیس نے پشاور اور نوشہرہ میں حملہ آور کے ممکنہ نیٹ ورک اور سہولت کاروں کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے چھاپوں کا آغاز کر دیا ہے۔
تفتیش کے دوران مزید اہم شواہد ملنے کا امکان ہے جو اسلام آباد میں اس دہشت گردی کے واقعے کے پس منظر کو واضح کریں گے۔
دوسری جانب شدت پسند تنظیم داعش خراسان نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی کی امام بارگاہ میں جمعے کے روز ہونے والے خودکش دھماکے میں مجموعی طور پر 35 افراد ہلاک اور 169 زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں میں 29 کی حالت نازک ہے اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
احمد آباد سیریل بلاسٹ کیس: سپریم کورٹ نے ابوبکر بریلوی کی پھانسی روک دی، نوٹس جاری
01/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے دارالحکومت میں فوجی ہیڈکوارٹر میں دھماکا، نوعیت معلوم نہ ہوسکی
01/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11881 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5337 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C