نوشہرہ: پولیس آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم رکن مارا گیا
👁️ 297 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: پولیس آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم رکن مارا گیا
نوشہرہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے تھانہ نظام پور کی حدود میں پولیس کے ایک خصوصی آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا ایک انتہائی مطلوب رکن ہلاک ہوگیا، جو پولیس اہلکار مقصود علی کی ہلاکت میں ملوث تھا۔
پولیس کے مطابق کارروائی گاؤں کاہی کے پہاڑی علاقے گڑنگ میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی۔ آپریشن کے دوران پولیس اور مشتبہ شدت پسند کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں انتخاب عالم ولد نذر شاہ ہلاک ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کالعدم ٹی ٹی پی کے مقامی نیٹ ورک سے وابستہ تھا اور اس کے خلاف قتل، اقدامِ قتل، اغوا اور دہشت گردی کے متعدد مقدمات درج تھے، جبکہ کارروائی کے دوران وہ سرکاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا جو پولیس اہلکار مقصود علی سے چھینا گیا تھا۔
یاد رہے کہ 15 اکتوبر کو تھانہ نظام پور کے علاقے میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار مقصود علی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ نے جائے وقوعہ کا دورہ کرتے ہوئے آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ نوشہرہ پولیس شدت پسند عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 246 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 360 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9005 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4889 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4516 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3755 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3626 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2614 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C