نیب کا شہباز شریف کو بڑا جھٹکا: شہباز شریف سمیت خاندان کے 150 بینک اکاؤنٹس منجمد
👁️ 110 بار دیکھا گیا
نیب کا شہباز شریف کو بڑا جھٹکا: شہباز شریف سمیت خاندان کے 150 بینک اکاؤنٹس منجمد
لاہور (ڈیلی اردو/ مانیٹرنگ ڈیسک ) نیب نے شہباز شریف سمیت ان کے اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمند کر دیئے جبکہ چوہدری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کے تیسرے بھائی عباس شریف کے بیٹے یوسف عباس شریف کو بھی نیب نے طلبی کا نوٹس بھجوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیراعلی پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اور انکے خاندان کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ان کے 150 بینک اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے اس معاملے پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کو خط لکھا گیا تھا، جن میں شہبازشریف، نصرت شہباز، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، مہرالنسا، رابعہ عمران، عمران علی اور عائشہ ہارون کے اکاؤنٹس فریز کرنے کا کہا گیا تھا، جس پر بینکوں نے شہباز شریف، حمزہ شریف سمیت شریف خاندان کے دیگر افراد کے اکاؤنٹس میں موجود رقم منجمد کردی ہے اور اکاؤنٹس کو فریز کر کے تفصیلات نیب کو فرا ہم کر دی ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے منی لانڈرنگ کیس کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے نواز شریف کے بھائی عباس شریف کے بیٹے کو 23 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔
نیب کی جانب سے یوسف شریف کو بھیجے گئے مراسلے میں چودھری شوگر ملز کیس میں تفصیلات طلب کی گئی ہیں اور ان سے کہا گیا ہے کہ چودھری شوگر ملز میں کتنے شیئر ہیں؟ کتنا قرض لیا گیا؟ کتنی رقم ٹی ٹی کے ذریعے وصول کی؟ اس حوالے سے تمام تفصیلات فراہم کی جائیں۔
ادھر سابق وزیراعظم نواز شریف کی مشکلات میں بھی مزید اضافہ ہو گیا ہے کیونکہ ان کے خلاف بھی ٹی ٹی سامنے آ گئی ہے۔ نیب نے اس معاملے پر ان سے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کے اکاؤنٹ میں ٹی ٹی کے ذریعے پیسہ منتقل کیا گیا تھا۔ نیب نے اس حوالے سے اہم ثبوت حاصل کر لئے ہیں۔ چودھری شوگر ملز میں ٹی ٹی کے ذریعے پیسہ منتقل کر کے لگایا گیا۔ فنانشنل مینجمنٹ یونٹ کی جانب سے نیب کو رپورٹ بھجوا دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3577 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3525 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C