نیب کے زیر حراست کے ڈی اے کا ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد ناصر کا دورانِِ علاج انتقال
👁️ 129 بار دیکھا گیا
نیب کے زیر حراست کے ڈی اے کا ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد ناصر کا دورانِِ علاج انتقال
کراچی (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کے زیر تفتیش اور سینٹرل جیل میں زیرحراست کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے عہدیدار گردے کی تکلیف میں مبتلا ہو کر دوران علاج دم توڑ گئے۔
کے ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد ناصر کو جیل میں طبیعت بگڑنے پر 28 مارچ کو ڈاکٹر رتھ پاؤ سول ہسپتال کراچی میں منتقل کیا گیا تھا۔ 58 سالہ محمد ناصر گردے کی تکلیف میں مبتلا تھے۔
واضح رہے کہ نیب نے متوفی کو 5 برس قبل سرکاری زمین کی غیر قانونی طور پر فروخت کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
دوسری جانب پولیس سرجن ڈاکٹر قرار احمد عباسی نے بتایا کہ متعلقہ مجسٹریٹ ہسپتال پہنچے اور قانونی تقاضے پورے کیے۔
اس ضمن میں بتایا گیا کہ ’اہلخانہ نے متوفی کا پوسٹ مارٹم کرانے کی اجازت نہیں دی‘۔
نیب نے کے ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کو 2015 میں حراست میں لیا اور ان کے خلاف کے زمینوں کی غیرقانونی فروخت کے الزام میں 3 ریفرنس دائرے کیے تھے۔
متوفی محمد ناصر کو 11 دسمبر 2015 کو ریمانڈ پر سینٹرل جیل کراچی منتقل کردیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ‘کے ڈی اے’ کے عہدیدار قوی خان بھی دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ چکے ہیں۔
دونوں کے ڈی اے افسران گلستان جوہر اسکیم 36 کے بلاک ون میں واقع ’یونیورسٹی یل ویلاز‘ کی اراضی بچنے اور غیرقانونی تعمیرات کے مقدمے میں نامزد تھے۔
دونوں پر ‘کے الیکڑک’ کی ہائی ٹرانسمیشن اور برساتی نلے کے لیے مخصوص اراضی بھی غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا الزام تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں دو روزہ شدید لڑائی، کم از کم 192 ہلاکتیں، حوثی پیش قدمی اور حکومتی جوابی کارروائیاں
05/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایتھنز کے قریب فضائی مظاہرے کے دوران یونانی جنگی طیارہ تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
05/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
پلوامہ حملہ کیس: جیش محمد کے گرفتار دہشتگرد کی ضمانت عدالت نے مسترد کردی
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آپریشن، لشکر طیبہ کا دہشتگرد ہلاک، پاکستانی شناخت کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
سوڈانی فوج کا مبینہ خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام بے نقاب، کلورین بموں کے استعمال کا انکشاف
05/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، 3 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5081 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C