نیدرلینڈز میں چاقو سے حملہ، 2 امریکیوں سمیت 5 افراد زخمی
👁️ 69 بار دیکھا گیا
نیدرلینڈز میں چاقو سے حملہ، 2 امریکیوں سمیت 5 افراد زخمی
ایمسٹرڈیم (ڈیلی اردو/اے ایف پی) نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم کے قلب میں ایک شخص نے چاقو کے حملے میں دو امریکی شہریوں سمیت 5 افراد کو زخمی کردیا جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اس سے قبل چار شدید زخمیوں کی تعداد بتائی تھی، لیکن ایسا لگتا ہے کہ الجھن اس حقیقت کے نتیجے میں پیدا ہوئی کہ ملزم خود بھی زخمی ہوا تھا۔
ایمسٹرڈیم پولیس نے ’ایکس‘ پر بیان میں کہا کہ ’اپ ڈیٹ: آج دوپہر کو چاقو سے حملے کے واقعے میں چار نہیں بلکہ پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ، مشتبہ شخص خود بھی زخمی ہوا ہے۔‘
پولیس نے ڈیم سینٹرل اسکوائر کے قریب چاقو کے حملے کے محرک کے بارے میں کچھ بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تحقیقات جاری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اس امکان پر غور کر رہے ہیں کہ مشتبہ شخص نے بےترتیب طور پر متاثرین کو نشانہ بنایا ہو، لیکن اصل مقصد اب تک نامعلوم ہے۔’
حکام نے بتایا کہ ’مشتبہ شخص کو ایک شہری کی مدد سے قابو کیا گیا۔ اس کی ٹانگ پر چوٹ لگنے کی وجہ سے اسے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔‘
پولیس کے ترجمان نے پہلے صحافیوں کو بتایا تھا کہ مشتبہ شخص کو طبی امداد دی جا رہی ہے اور اس سے بعد میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔
حکام نے زخمیوں کی مدد کے لیے ایک ٹراما ہیلی کاپٹر ڈیم سینٹرل اسکوائر پر بھیجا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ دو شدید زخمی اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
پولیس ترجمان زخمیوں کی حالت کے بارے میں معلومات دینے سے قاصر رہے۔
حکام نے بتایا کہ متاثرین میں ایک 67 سالہ خاتون اور ایک 69 سالہ مرد شامل ہیں جن کا تعلق امریکا سے ہے، پولینڈ کا ایک 26 سالہ مرد، بیلجیئم کی 73 سالہ خاتون اور ایمسٹرڈیم کی ایک 19 سالہ خاتون شامل ہیں۔
جائے وقوع پر موجود ’اے ایف پی‘ کے رپورٹر نے بتایا کہ زخمیوں کو جائے وقوع سے نکال لیا گیا ہے لیکن پولیس کی بھاری نفری اور ایمبولینسز اب بھی موجود ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا کچھی میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار ہلاک، 3 زخمی
25/July/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
پاکستان کیلئے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کے ڈھانچے جہاں بھی ہونیگے، ختم کیے جائینگے، فیلڈ مارشل
25/July/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
25/July/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ واضح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
25/July/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 440 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8976 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4846 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3590 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2575 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C