نیوزی لینڈ: سانحہ کرائسٹ چرچ کے مجرم نے سزا کیخلاف اپیل دائر کردی
👁️ 78 بار دیکھا گیا
نیوزی لینڈ: سانحہ کرائسٹ چرچ کے مجرم نے سزا کیخلاف اپیل دائر کردی
آکلینڈ (ڈیلی اردو) کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ کے مجرم نے سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔
نیوزی لینڈ کے عدالتی حکام کے مطابق برینٹن ٹیرنٹ نے اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کی ہے تاہم ابھی اسے سماعت کیلئے مقرر نہیں کیا گیا ہے۔
2020 میں نیوزی لینڈ کی عدالت نے برینٹن ٹیرنٹ کو پیرول کا حق دیے بغیرعمر قید کی سزا سنائی تھی۔
وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملزم کی اپیل سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کا نام ایسا ہے جسے دہرایا نہیں جانا چاہیے، ہمیں اسے کچھ نہیں دینا چاہیے۔
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ سفید فام انتہاپنسد نے مارچ 2019 میں وسطی کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں سیمی آٹومیٹک گن سے لوگوں کو چن چن کر گولیاں ماری تھیں جس میں 51 افراد کی جانیں چلی گئی تھیں، شہداء میں متعدد پاکستانی بھی شامل تھے۔
مجرم برینٹن ٹیرنٹ نے اس واردات کی سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریمنگ کی تھی جس کی ویڈیو نے پوری دنیا کو دہشت زدہ کردیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 272 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 208 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 357 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8954 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4796 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3565 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2908 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2559 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2315 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C