واشک: بلوچ عسکریت پسندوں نے ایس پی آفس سمیت 3 سرکاری دفاتر نذر آتش کر دیے
👁️ 267 بار دیکھا گیا
واشک: بلوچ عسکریت پسندوں نے ایس پی آفس سمیت 3 سرکاری دفاتر نذر آتش کر دیے
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع واشک میں عسکریت پسندوں نے حملہ کر کے سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
ضلعی انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کے دوران ایک سے زائد سرکاری دفاتر کو نذر آتش کیا گیا جبکہ ایک بینک کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔
فون پر رابطہ کرنے پر ایک عینی شاہد نے بتایا کہ عسکریت پسند گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر صبح تقریباً ساڑھے 11 بجے ضلع ہیڈکوارٹر واشک میں داخل ہوئے۔ ان کے مطابق مسلح افراد اندازاً ساڑھے تین گھنٹے تک شہر میں موجود رہے اور بعد ازاں واپس چلے گئے۔
عینی شاہد کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے دوران شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں، جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
انہوں نے بتایا کہ شہر سے نکلنے سے قبل عسکریت پسندوں نے ایس پی واشک کے دفتر، نادرا دفتر اور نیشنل بینک کی عمارت کو نذر آتش کیا۔
واشک میں ایک سینیئر سرکاری افسر نے بھی تصدیق کی ہے کہ عسکریت پسندوں نے ایس پی اور نادرا کے دفاتر کو آگ لگائی جبکہ نیشنل بینک کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ ان کے مطابق بعد میں سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کارروائی کی، جس کے بعد عسکریت پسند شہر سے نکل گئے۔
بلوچستان میں غیر یقینی صورتحال برقرار
ہفتے کے روز کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 12 شہروں میں ہونے والے مسلح حملوں کے بعد صوبے میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ سکیورٹی خدشات کے باعث پیر کو تیسرے روز بھی موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل رہی، جبکہ کوئٹہ اور پاکستان کے دیگر شہروں کے درمیان ٹرین سروس بھی بند رہی۔
حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ دفعہ 144 کے تحت اسلحے کی نمائش، پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع اور شناخت چھپانے کے لیے چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
احمد آباد سیریل بلاسٹ کیس: سپریم کورٹ نے ابوبکر بریلوی کی پھانسی روک دی، نوٹس جاری
01/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے دارالحکومت میں فوجی ہیڈکوارٹر میں دھماکا، نوعیت معلوم نہ ہوسکی
01/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11881 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5337 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C