28/June/2024

ٹانک سے 13 ملازمین اور مزدور اغواء

👁️ 31 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ٹانک سے 13 ملازمین اور مزدور اغواء

ٹانک سے 13 ملازمین اور مزدور اغواء

ٹانک (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک سے 13 ملازمین اور مزدوروں کو مسلح دہشت گردوں نے اغواء کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مزدور بجلی کے کھمبے کی مرمت کے سلسلے میں تھانہ صدر کی حدود گاؤں تتور گئے کہ نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے اغواء کیا گیا۔

پولیس کے مطابق 132 کے وی مین ٹرانسمیشن لائن پر کام کرنے والے 13ملازمین اور مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔

پولیس نے اطلاع ملتے ہی اغواء کاروں کا پیچھا کرتے ہوئے 9 مزدوروں کو بازیاب کرایا جبکہ اغواء کار 4 مزدوروں کو اپنے ساتھ لے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مزدوروں کا تعلق پنجاب سے بتایا جا رہا ہے۔

دیگر مزدوروں کی تلاش کا کام جاری ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C