27/December/2025

ٹانک میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا کواڈ کاپٹر حملہ، 2 اہلکار ہلاک، 3 زخمی

👁️ 207 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ٹانک میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا کواڈ کاپٹر حملہ، 2 اہلکار ہلاک، 3 زخمی

ٹانک میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا کواڈ کاپٹر حملہ، 2 اہلکار ہلاک، 3 زخمی

ٹانک (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں تھانہ صدر کی حدود واقع زام چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں حوالدار آصف اور سپاہی ہاشم شامل ہیں، جبکہ صوبیدار سمیت دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے فوراً بعد زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ڈی آئی خان منتقل کر دیا گیا۔ 

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C