ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، ایف سی اہلکار سمیت 2 اہلکار ہلاک
👁️ 386 بار دیکھا گیا
ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، ایف سی اہلکار سمیت 2 اہلکار ہلاک
ٹانک (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں محکمہ وائلڈ لائف اور فیڈرل کانسٹیبلری کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔
پہلا واقعہ گاؤں وانڈہ ذلو میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار دل جان عرف پتو خان کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔
دوسرا واقعہ تھانہ صدر کی حدود علی خیل روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکار مجیب خان ہلاک ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مجیب خان چھٹی پر اپنے گھر آئے ہوئے تھے اور اپنے گاؤں علی خیل سے کسی کام کے سلسلے میں ٹانک شہر جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔
ریسکیو 1122 نے مجیب خان کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C