ٹانک میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک
👁️ 35 بار دیکھا گیا
ٹانک میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک
پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں کاونٹر ٹیریرزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن سی ٹی ڈی نجم الحسنین لیاقت نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں دہشت گرد آپریشن کے دوران ہلاک کیے گئے۔ جبکہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد پولیس اور سی ٹی ڈی کو 23 مقدمات میں مطلوب تھے۔ انہوں نے بتایا کہ دو دہشت گرد فرار ہوگئے ہیں۔
تاہم آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار زاہد بھی ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے دو فرار ساتھیوں کے خلاف علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان بیٹنی پراکے گروپ سے تھا۔
ایس ایس پی نجم الحسن کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ضلع ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پر حملے اور اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے میں ملوث تھے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پر حملے اور اسلحہ چھیننے میں ملوث تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان میں تھانہ چوہدوان پر حملے میں ملوث دہشت گردوں تک پہنچ چکے ہیں، تھانے پر حملے میں ملوث دہشت گردوں میں سے 6 کا تعلق درابن اور 4 کا دیگر علاقوں سے تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور : سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ،ایک دہشتگرد اور پولیس اہلکار ہلاک، 2 اہلکار زخمی
24/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں خواتین پر مشتمل نئی عسکری یونٹ، بی ایل ایف کی پہلی کارروائی کا دعویٰ
24/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا المخا کے قریب سعودی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
24/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا نے جدید 240 ملی میٹر راکٹ لانچر کا تجربہ کرلیا
24/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
افغانستان میں 10 مقامات پر پاکستانی ڈرون و فضائی حملے، قندھار میں بھی دھماکوں کی آواز
24/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا میں کشیدگی پھر بڑھ گئی، تیگرائی فورسز کا ایئرپورٹ پر قبضہ، سات مسلح گروپ متحد
24/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15571 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9171 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7452 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5249 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C