ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
👁️ 676 بار دیکھا گیا
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ مانجھی خیل چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 12 اہلکار ہلاک جبکہ 30 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حملہ ٹانک کو ڈیرہ اسماعیل خان سے ملانے والی مرکزی شاہراہ پر واقع مانجھی خیل کی مشترکہ پولیس اور آرمی چوکی پر کیا گیا، جہاں بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے خودکش حملہ کیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا انتہائی شدید تھا، جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 9 فوجی اہلکار، 2 پولیس کانسٹیبل اور محکمہ جنگلات کا ایک ملازم شامل ہیں، جبکہ تقریباً 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں میں سے بعض کو طبی امداد کے لیے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا گیا ہے، جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
حکام کے مطابق شدید زخمی افراد کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حملے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی خودکش حملہ آور کے ذریعے کی گئی۔
حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C