ٹھٹھہ میں زائرین کی کوسٹر الٹ گئی، تین بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق، 20 زخمی
👁️ 164 بار دیکھا گیا
ٹھٹھہ میں زائرین کی کوسٹر الٹ گئی، تین بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق، 20 زخمی
ٹھٹھہ (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں تیز رفتاری کے باعث زائرین کی کوسٹر الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں بگھاڑ موری کے قریب تیز رفتاری کے باعث زائرین کی کوسٹر الٹ گئی، حادثے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے شامل ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال مکلی منتقل کر دیا گیا اور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز کو فوری طور پر طلب کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق والوں میں خاتون اور 3 بچے شامل ہیں۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 25 سالہ ریشماں، 5 سالہ اسد، 6 سالہ عرفان اور 7 سالہ افشاں کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ حادثے میں شدید زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی روانہ کیا گیا۔
بس میں سوار تمام افراد کا تعلق اورنگی ٹاؤن کراچی سے بتایا جارہا ہے جو درگاہ پر حاضری کے بعد پکنک منانے کے لیے کینجھر جھیل جا رہے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C