ٹی ٹی پی افغانستان میں امریکی ہتھیار استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشتگردی کر رہی ہے، دی جیو پالیٹکس
👁️ 227 بار دیکھا گیا
ٹی ٹی پی افغانستان میں امریکی ہتھیار استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشتگردی کر رہی ہے، دی جیو پالیٹکس
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی جریدے دی جیو پالیٹکس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں سے پاکستان میں دہشت گردی کر رہی ہے۔
افغانستان سے انخلا کےبعد امریکی ہتھیار خطے کی سیکیورٹی کیلئے سنگین خطرہ بن گئے۔
امریکی جریدہ دی جیوپالیٹکس نے بھی انکشاف کیا کہ ٹی ٹی پی فتنہ الخوارج افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں سے پاکستان میں مسلسل دہشتگردی کررہا ہے۔
ٹی ٹی پی فتنہ الخوارج جدید ہتھیاروں سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملےکر رہی ہے. جریدے کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی فتنہ الخوارج نے خیبرپختونخوا میں دہشتگرد کارروائیاں اور پر تشدد حملے کئے۔
افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں کی مالیت 7 ارب ڈالر سے زائد ہے. جدید امریکی فوجی ہتھیار جن میں ایم فور، رائفلیں، نائٹ ویژن سائٹس اور سازو سامان افغانی دہشتگردوں کی دسترس میں ہے۔امریکی ہتھیار افغانستان کی بلیک مارکیٹ میں دہشتگرد نیٹ ورکس کو کھلے عام فروخت کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان بارہا شواہد کیساتھ ثابت کرچکا ہےکہ دہشت گرد افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں سے حملہ آور ہیں۔
پاکستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کے لیے فوج اور سیکیورٹی فورسز اکثر اصطلاح "خوارج" استعمال کرتی ہیں۔ اس اصطلاح کا مقصد ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے گروہوں کو نشانہ بنانا اور ان کے تشدد پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ: ملبے سے نکالی گئی 112 فلسطینیوں کی اجتماعی نماز جنازہ، ہزاروں افراد کی شرکت
05/August/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
حوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، متعدد ٹی ٹی پی دہشت گرد ہلاک، ٹھکانے تباہ
05/August/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خیمے پر مارٹر گولہ گرنے سے 2 خواتین اور ایک بچی ہلاک، 5 افراد زخمی
05/August/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 627 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا یو بی ایل بینک پر حملہ، منیجر اور کیشیئر کو اغوا کرلیا
04/August/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9013 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4905 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4557 بار دیکھا گیاروس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 3904 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3761 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3633 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C