24/October/2026

پاراچنار: بغدی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص ہلاک

👁️ 62 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاراچنار: بغدی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص ہلاک

پاراچنار: بغدی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص ہلاک

پاراچنار (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے شورش زدہ ضلع کرم میں پاک افغان سرحد کے قریب واقع گاؤں بغدی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اقبال حسین کے نام سے ہوئی ہے، جو شکار کی غرض سے پہاڑ پر گیا تھا کہ بارودی سرنگ کے دھماکے کا نشانہ بن گیا۔

دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے اقبال حسین کو مقامی افراد نے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال پاراچنار منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع کرم کے مختلف سرحدی علاقوں میں بارودی سرنگوں کے دھماکوں کے واقعات میں شہری ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔ رواں سال مارچ میں اپر کرم کے علاقے نستی کوٹ میں ہونے والے تین دھماکوں میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا، جبکہ اگست میں پاراچنار کے علاقے ڈنڈر صحرا میں دھماکوں سے تین افراد زخمی ہوئے تھے۔ ان واقعات کے بعد متاثرہ علاقوں سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کے مطالبات بھی سامنے آئے تھے۔ 

سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی ضامن حسین نے کہا ہے کہ اپر کرم میں گزشتہ کئی ماہ کے دوران بارودی سرنگوں کے درجنوں دھماکے ہو چکے ہیں، جن کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک، زخمی اور معذور ہوئے ہیں۔ انہوں نے ان واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔

سرحدی علاقوں میں بارودی سرنگوں کی موجودگی مقامی آبادی، خصوصاً پہاڑی راستوں پر آنے جانے والے افراد کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں بارودی مواد کی نشاندہی اور صفائی کے لیے مؤثر اقدامات مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے اہم ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C