پاراچنار: شورکی مسجد و امام بارگاہ دھماکے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
👁️ 25 بار دیکھا گیا
پاراچنار: شورکی مسجد و امام بارگاہ دھماکے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
پاراچنار (نمائندہ ڈیلی اردو) قبائلی ضلع کرم کے علاقہ شورکی کے مسجد اور امام بارگاہ میں بم دھماکے کے خلاف ضلع کرم کے مختلف تنظیموں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے کے شرکاء کشمیر چوک پاراچنار سے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پاراچنار پریس کلب پہنچے۔ اس موقع پر مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مزمل حسین، شبیر ساجدی، شفیق طوری، مجاہد حسین سید تقی شاہ، حشمت حسین اور دیگر مقررین نے کہا کہ شورکی مسجد اور امام بارگاہ پر حملہ ایک بزدلانہ فعل ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کا رویہ بھی معاندانہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع کرم کے تمام قبائلی اقوام ہمارے بھائی ہیں ہمیں اپنے دشمن کا ادراک ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد دھماکے کی آڑ میں ضلع کرم کے قبائل کو آپس میں دست و گریباں کرنا چاہتے تھے مگر ضلع کرم کے باشعور عوام دہشت گردوں کی چالوں میں نہیں آئیں گے۔
انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ شورکی بم دھماکہ کے لئے اعلی سطحی تحقیقات کمیشن تشکیل دیں اور اس دھماکہ کے پس پردہ محرکات سامنے لائے جائیں۔
مقررین نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے کہا موجودہ انتظامیہ نااہل اور جانبدار ہے جبکہ حکومتی اور دیگر ذمہ دار وں کی پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں۔
مقررین نے کہا کہ ہمیں کورونا سے ڈرایا جاتا ہے جبکہ بالش خیل میں غیر قانونی آبادکاری جاری ہے اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹی ہے انہوں نے اعلان کیا کہ ہمارے یہ مظاہرے جاری رہیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5152 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C