پاراچنار: پاڑہ چمکنی اور بالش خیل قبائل میں تصادم، 3 روز میں 9 افراد ہلاک، 40 زخمی
👁️ 44 بار دیکھا گیا
پاراچنار: پاڑہ چمکنی اور بالش خیل قبائل میں تصادم، 3 روز میں 9 افراد ہلاک، 40 زخمی
پاراچنار (محمد صادق) قبائلی ضلع کرم کے علاقہ بالش خیل میں زمین کے تنازعہ پر پاڑہ چمکنی اور بالش خیل قبائل کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے جھڑپوں میں فریقین کے 9 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع لوئر کرم میں زمین کے تنازع پر شروع ہونے والا تصادم، شیعہ سنی فسادات میں تبدیل ہو گیا ہے اور دونوں گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے، بالیش خیل قبیلے کا تعلق اہل تشیع سے ہے جبکہ پاڑہ چمکنی اہل سنت سے تعلق رکھتے ہیں۔
ہسپتال اور پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کرم میں واقع لوئر کرم کے علاقہ بالش خیل کے شاملاتی اراضی میں گذشتہ روز پاڑہ چمکنی قبائل نے بالش خیل قبائل پر فائرنگ بعد فریقین کے مابین خونریز جھڑپیں جاری ہیں، اب تک ان جھڑپوں میں فریقین کے نو افراد ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
پارلیمنٹیرینز قبائیلی عمائدین ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جھڑپیں رکھوانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ جھڑپوں میں فریقین کی جانب سے بھاری اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ زخمیوں کی صدہ اور پاراچنار ہسپتال میں علاج کی جارہی ہے۔
ڈی پی ضلع کرم محمد قریش اور ڈپٹی کمشنر شاہ فہد نے میڈیا کو بتایا کہ قبائیلی عمائدین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعاون سے فریقین کے مابین جھڑپیں رکھوانے کے لئے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب مختلف تنظیموں اور طلبہ کی جانب سے جائیداد کے تنازعے پر پیدا ہونے والی صورتحال کے خلاف دھرنا دے رہے ہیں اور اس قسم صورتحال سے مستقبل میں بچنے اور جھڑپیں فوری طور رکھوانے کے لئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔
راہنماوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ تنازعات کے حل کے لئے موثر اقدامات اٹھاتی اور بر وقت مسائل حل کئے جاتے تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 3 بچے ہلاک، خواتین و بچوں سمیت 7 افراد زخمی
02/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
ایران نے خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا
02/July/2026 👁️ 268 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں 15 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر
02/July/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
میانمار: فوجی بغاوت کے پانچ سال، ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 199 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی میں گیس کمپنی کے 6 مزدور اغوا
02/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
افغانستان میں فضائی حملے: پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کر دیے
02/July/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8877 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4668 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3498 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2495 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2253 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1939 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C