پاراچنار: کرم میں اراضی تنازعہ پر شیعہ سنی قبائل میں جھڑپ، 6 افراد ہلاک، 30 سے زائد زخمی
👁️ 52 بار دیکھا گیا
پاراچنار: کرم میں اراضی تنازعہ پر شیعہ سنی قبائل میں جھڑپ، 6 افراد ہلاک، 30 سے زائد زخمی
پاراچنار (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے ہیڈ کوارٹرز پاراچنار کے نواحی علاقے بوشہرہ میں اراضی کے تنازعے پر شیعہ سنی قبائل کے مابین جھڑپ میں 6 افراد ہلاک اور 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام سنی علاقے بوشہرہ میں اراضی کے تنازعے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جو تاحال جاری ہے۔ مقامی ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ سنی علاقے بوشہرہ سے شیعہ علاقے ڈنڈر، پیواڑ اور بالش خیل پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا جو کہ وقفے وقفے سے جھڑپوں میں اب تک چھ افراد ہلاک ہوگئے۔
نمائندہ ڈیلی اردو کو مقامی ذرائع نے بتایا کہ سات جولائی کو سنی علاقے گیدو کی جانب سے شیعہ علاقے پیواڑ پر بھی میزائلوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔
ادھر سات جولائی کی شب صدہ کے نواحی گاؤں خار کلی سے شیعہ علاقے بالش خیل پر بھاری ہتھاروں سے حملہ کیا گیا جن میں سماجی رہنما وہاب علی شاخ، محمد ،عبدالولی اور علی خیل شامل ہیں۔
ہلاک ہونے والے افراد میں دونوں فریقین کے دو، چار افراد شامل ہیں جبکہ تیس افراد زخمی ہوگئے جن میں بیس زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال پاراچنار پہنچادیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال پاراچنار کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر قیصر عباس کا کہنا ہے کہ تین زخمیوں کی حالت نازک ہے اور زخمیوں کی جان بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے مطابق عمائیدین کے تعاون سے فائربندی کی کوششیں جاری ہیں۔ جھڑپوں کی وجہ سے ضلع بھر میں امن کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ قبائلی رہنما عنائیت علی طوری اور علامہ تجمل حسین نے جھڑپوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کرتے ہوئے اس قسم کے واقعات سے بچنے کے لئے اراضی تنازعات کے حل کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سماجی رہنما میر افضل خان کا کہنا ہے کہ بار بار اس قسم جھڑپوں میں نہ صرف قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے بلکہ علاقے کی بدنامی کا سبب بھی بن رہا ہے۔
مولانہ شاہنواز خان اور مولانا الطاف حسین کا کہنا ہے لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے بدامنی پیدا ہورہی ہے جس سے عام انسانوں کی زندگی تباہ ہورہی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر محمد عمران کا کہنا ہے کہ حالات معمول پر لانے کے لئے مذاکرات کا عمل جاری ہے اور امید ہے حالات جلد معمول پر آجائنگے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 16 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 192 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3426 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C