پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
👁️ 41 بار دیکھا گیا
پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی کے اینٹی سب میرین یونٹ نے بھارتی آبدوز کی پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بحریہ کے اینٹی سب میرین یونٹ نے یکم مارچ کو جدید ترین ‘کلوری کلاس بھارتی آبدوز’ کو روکا اور ٹریک کیا۔
انہوں نے ٹوئٹر پر آبدوز کی ویڈیو فوٹیج شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ گزشتہ پانچ سال کے دوران ہونے والا چوتھا واقعہ ہے، اس طرح کی کوششوں کو ناکام بنانا پاکستان نیوی کی صلاحیت اور پاکستان کی سمندری سرحدوں کے دفاع کے عزم کی عکاس ہے۔
#PakistanNavy Anti-Submarine Warfare Unit intercepted & tracked latest Kalvari class Indian submarine on March, 1.
The recent incident being the fourth detection in last 5 years is reflection of Pakistan Navy’s competence & resolve to defend maritime frontiers of Pakistan. pic.twitter.com/6sn1WvpUVj— DG ISPR (@OfficialDGISPR) March 3, 2022
بیان میں میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارتی بحریہ نے اپنی آبدوز کو پاکستان کے خلاف مذموم مقاصد کے لیے تعینات کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک بار پھر مسلسل چوکس و ہوشیار رہتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے پاکستان نیوی نے ملک کی بحری حدود میں داخل ہونے کی بھارتی آبدوز کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور پاک بحریہ کی جاری مشق (سیز پارک۔22 ) کے دوران بھارتی یونٹ کے پاکستان کے سمندری علاقے میں جاسوسی اور مشق کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کا امکان متوقع تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس لیے سخت نگرانی اور سخت چوکسی کے طریقہ کار کو نافذ کیا گیا، جس کے نتیجے میں پاکستان نیوی کے اینٹی سب میرین وار فیئر یونٹ نے آگے بڑھ کر یکم مارچ کو جدید ترین بھارتی آبدوز ‘کلوری’ کو قبل از وقت روکا اور ٹریک کیا۔
اس سے قبل اس طرح کا آخری واقعہ اکتوبر 2021 میں سامنے آیا تھا جب پاک بحریہ نے ایک بھارتی آبدوز کو پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روکا تھا۔
سمندر کے قانون سے متعلق اقوام متحدہ کا کنونشن کسی ریاست کو اس کی اجازت کے بغیر خصوصی اقتصادی زون (ای ای زیڈ) اور کسی دوسری ساحلی ریاست کے براعظمی شیلف میں مشقوں یا نقل و حرکت کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔
ای ای زیڈ کسی ملک کی ساحلی پٹی کے ایک مخصوص فاصلے کے اندر ساحلی پانی اور سمندری زمین کے ایک ایسے علاقے کی نشاندہی کرتا ہے جس میں بغیر اجازت یا پیشگی معلومات کے داخل نہیں ہوا جاسکتا۔
پاکستان کی بحری سرحدی علاقوں کا رقبہ 12 ناٹیکل میل ہے جبکہ 2015 میں اس کا سمندری پٹی والا (ای ای زیڈ) علاقہ بڑھ کر 2 لاکھ 90 ہزار مربع کلومیٹر ہو گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ادھم پور : سیکیورٹی آپریشن، جیش محمد کے 2 دہشتگرد ہلاک، مشتبہ سہولت کار گرفتار
18/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
جموں : لشکر طیبہ کے مبینہ سہولت کار گرفتار، راجوری سے شوپیاں تک دہشتگردوں کی مدد کا الزام
18/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کوہاٹ مسجد حملہ، اتحاد المجاہدین پاکستان کا خودکش کارروائی کی ذمہ داری کا دعویٰ
18/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
18/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
کوہاٹ: پولیس لائنز میں حملہ ، 21 اہلکار و شہری ہلاک،81زخمی ، 6 دہشتگرد ہلاک
18/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
امریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری
18/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26312 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15556 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11843 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9153 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7437 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5205 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C