پاک بھارت کشیدگی: فوجوں کو مشرقی سرحدوں پر منتقل کرنے کا فیصلہ
👁️ 182 بار دیکھا گیا
پاک بھارت کشیدگی: فوجوں کو مشرقی سرحدوں پر منتقل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کے جنگی جنون پر پاکستان نے دو ٹوک فیصلہ کرتے ہوئے صورتحال کشیدہ ہونے پر فوجیں مغربی سرحد سے مشرقی سرحد پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت سرحدی کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ بھارت کی جانب سے مسلسل جارحانہ رویہ اختیار کرنے پر پاکستان نے بھی بھرپور تیاری کر لی ہے۔
بھارت کے جنگی جنون اور دھمکی آمیز رویے پر پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ صورتحال کشیدہ ہوئی تو مغربی سرحد سے فوجیں مشرقی سرحد پر لگائیں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ خوف کی فضاء نہیں چاہتے۔ بھارت کے ساتھ موجودہ حالات میں خطرات موجود ہیں۔ جنگ مسلط ہوئی تو بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں کرتارپور جیسے اقدامات کو خطرہ لاحق ہے، پاکستان کے دوست ممالک سے رابطے جاری ہیں، دوست ممالک کی اخلاقی اور سیاسی حمایت درکار ہے، دوست ممالک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت سے گذشتہ سرجیکل سٹرائیک کے بھی شواہد مانگے تھے آج تک نہیں ملے، بھارت کی طرف سے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جانا چاہئے، بھارت اگر عالمی سرحد پر کوئی کارروائی کرے گا تو بھرپور پائے گا۔
پاکستانی ہائی کمشنر تاحال پاکستان میں ہی موجود ہیں، بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ بھی ابھی تک بھارت میں ہیں۔
دوسری جانب پاک بھارت کشیدگی کے مدنظر دفتر خارجہ نے کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کر دیا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ کا کرائسز مینجمنٹ سیل 24 گھنٹے کام کرے گا۔ کرائسز مینجمنٹ سیل سفارتی رابطوں اور سرحدوں کی صورتحال پر رابطے میں رہے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قبل از وقت قدم اٹھایا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C