پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
👁️ 70 بار دیکھا گیا
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
اوول (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلیڈ کے درمیان 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ سے قبل ایک اور مشکل آزمائش ہے، انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے انٹر نیشنل میچز کی سیریز آج سے شروع ہورہی ہے۔
اوول کا تاریخی میدان پہلے ون ڈے انٹر نیشنل کی میزبانی کرے گا اور ڈے اینڈ نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہوگا۔
کارڈف میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میں انگلش کپتان این مورگن اور بیٹسمین جوئے روٹ نے جس طرح پاکستانی بولنگ پر حملہ کیا ہے، اس سے لگتا ہے کہ پاکستانی بولروں کو انگلش بیٹنگ کے سامنے سخت امتحان سے گزرنا ہوگا۔
انگلینڈ کے بلے باز اپنی سر زمین پر مشکل ترین حریف ہیں، امکان ہے کہ میچ والے روز بارش ہوسکتی ہے اور ساتھ ہی موسم بھی سرد ہے۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم متوازن ہے، اس لیے سیریز میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، کوشش کریں گے کہ انگلینڈ کو شکست دے کر اعتماد کے ساتھ میگا ایونٹ میں اتریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم انگلینڈ کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ورلڈ کپ سے قبل ٹیم زیادہ سے زیادہ اعتماد حاصل کرنا چاہتی ہے، کوشش کریں گے کہ اچھی سے اچھی کرکٹ کھیلیں۔
اپنے بیان کپتان کا کہنا تھا کہ دنیا کی دو بہترین ٹیموں کی سیریز میں بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ ہی فرق ڈالتی ہے، ٹی ٹوئنٹی میں ہماری فیلڈنگ معیاری نہیں تھی، اس خامی کو دور کرنے کی کوشش کریں۔
سرفراز نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم مضبوط ہے اور سوا سال سے بہت اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے لیکن ہم کوشش کریں گے کہ ان کو ٹف مقابلہ دینے کے لیے اچھا کھیلیں، شعیب ملک دوسرے میچ میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
سرفراز احمد نے بیٹنگ میں اپنا نمبر پروموٹ کیا ہے اور وہ اب پانچویں نمبر پر کھیلنے آئیں گے۔
پاکستان ٹیم کو گزشتہ دونوں سیریز میں شکست ہوئی تھی، جنوبی افریقا میں پاکستان 2-3 سے ہارا تھا جب کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 0-5 سے شرم ناک شکست ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم ون ڈے کرکٹ میں 2017 کی آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کے علاوہ تمام بڑی ٹیموں کے خلاف مشکل سے دوچار رہی ہے اور بھارت کو فائنل میں 180 رنز سے شکست دینے کے بعد پاکستانی ٹیم اوول میں پہلی بار کوئی میچ کھیلے گی۔
میچ کے لیے پاکستان کی ممکنہ ٹیم میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، حارث سہیل، سرفراز احمد، آصف علی، عماد وسیم، محمد عامر، فہیم اشرف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہوں گے۔
انگلش ٹیم میں جیمز ونس، جونی بریسٹو، جوئے روٹ، این مورگن، جوز بٹلر، بین اسٹوکس، جو ڈینلے، عادل رشید،جوفرا آرچر،کرس ووکس اور لائم پلنکٹ شامل ہوں گے
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4578 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3283 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C