پاکستان اپنی سرزمین پر افغانستان سے دہشتگردی برداشت نہیں کریگا، فیلڈ مارشل
👁️ 191 بار دیکھا گیا
پاکستان اپنی سرزمین پر افغانستان سے دہشتگردی برداشت نہیں کریگا، فیلڈ مارشل
راولپنڈی (ڈیلی اردو) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان تمام ہمسایوں کے ساتھ امن چاہتا ہے تاہم اپنی سرزمین پر افغانستان سے کسی قسم کی دہشت گردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے انکا استقبال کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور میں قبائلی عمائدین سے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے قبائلی عوام کی ثابت قدمی، قربانیوں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ غیر مشروط تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ’خیبر پختونخوا کے بہادر عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کردار ادا کیا ہے‘۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ امن کا خواہاں ہے، تاہم افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے سفارتی اور معاشی سطح پر متعدد اقدامات کیے، لیکن اس کے باوجود افغان طالبان حکومت نے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد گروہوں، ’فتنۃ الخوارج‘ اور ’فتنۃ الہندستان‘ کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی، بلکہ انہیں مختلف سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قبائلی عوام کے عزم اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان، بالخصوص خیبر پختونخوا کو دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے مکمل طور پر پاک کیا جائے گا۔
قبائلی عمائدین نے آرمی چیف کے کھلے اور دوٹوک مؤقف کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ عمائدین نے واضح کیا کہ فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کی گمراہ کن سوچ کو قبائل میں کوئی پذیرائی حاصل نہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو ہیڈکوارٹر الیون کور میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔
فیلڈ مارشل کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور پاک افغان سرحد پر امن و استحکام کے لیے جاری انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران پر امریکی حملوں کا آغاز، جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی گونج, مصر کی بندرگاہ پر ڈرون حملہ
30/July/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، 18 زخمی
30/July/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
جنوبی اضلاع میں دہشت گرد نیٹو کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ استعمال کر رہے ہیں: آئی جی خیبرپختونخوا
30/July/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
سوات، شمالی وزیرستان اور کوہاٹ میں دہشت گرد حملے، پولیس اہلکار سمیت 6 اہلکار ہلاک
30/July/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
سیکیورٹی فورسز کے خیبر اور نوشکی میں آپریشنز: 32 دہشت گرد ہلاک
30/July/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی موبائل پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار شدید زخمی
30/July/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8992 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4866 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3740 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3610 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2596 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2340 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C