پاکستان سے ایک لاکھ افراد غائب ہو گئے ، سنسنی خیز انکشاف سے آپ کی بھی روح کانپ اٹھے ، حیران کن خبر آگئی
👁️ 56 بار دیکھا گیا
پاکستان سے ایک لاکھ افراد غائب ہو گئے ، سنسنی خیز انکشاف سے آپ کی بھی روح کانپ اٹھے ، حیران کن خبر آگئی
کراچی (ڈیلی اردو) چھٹی مردم شماری کی مجوزہ حتمی رپورٹ میں ملک اور صوبوں کی آبادی عبوری رپورٹ کے مقابلے میں کم ہوگئی ہے۔
پاکستان کی مجموعی آبادی اب 89ہزار 894کی کمی کے ساتھ 20 کروڑ 76لاکھ 84ہزار 626 ہوگئی ہے، گذشتہ سال مردم شماری کی عبوری نتائج شائع کیے گئے تھے جس کی بنیاد پر عام انتخابات کرائے گئے۔
مسلم لیگ(ن)کی وفاقی کابینہ اور مشترکہ مفادات کی کونسل نے فیصلہ کیا تھا کہ چھوٹے صوبوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے مردم شماری کے پانچ فیصد ڈیٹا کی اسکروٹنی کی جائیگی جس پر تاحال عمل نہ ہوا۔
محکمہ شماریات کے معتبر ذرائع کے مطابق صوبوں ، فاٹا اور اسلام آباد کی آبادی کم ہورہی ہے، مردم شماری 2017 کی ابتدائی رپورٹ میں ملک کی مجموعی آبادی 20کروڑ 77لاکھ 74ہزار 520 ہے۔
حتمی رپورٹ کے تحت صوبوں کی آبادی بھی کم ہوگئی ہے،سندھ میں 31ہزار 541 ،پنجاب میں 22ہزار 787، خیبر پختونخوا کی آبادی میں 14ہزار 451اور بلوچستان کی آبادی میں 9279 کمی آئی ہے، فاٹا میں 8 ہزار 632 جبکہ اسلام آباد میں 3ہزار 204 افراد کی کمی آئی ہے۔
مردم شماری کی حتمی رپورٹ کے تحت پنجاب کی آبادی 109, 989, 655 ہو گئی ہے، سندھ کی آبادی 47, 854, 510 ہو گئی ہے، بلوچستان کی آبادی 12, 335, 129 ہو گئی ہے، خیبر پختونخوا کی آبادی 30, 508, 920، فاٹا کی آبادی4, 993, 044اور اسلام آباد کی آبادی2, 003, 468ہوگئی ہے۔
محکمہ شماریات کے متعلقہ افسروں نے ابتدائی اور فائنل رپورٹ میں آنے والے فرق کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی رپورٹ بلاکس کے ڈیٹا کی بنیاد پر مرتب کی گئی جبکہ حتمی رپورٹ مردم شماری کے فارم ٹو کا تفصیلی ریکارڈ مرتب کرکے تشکیل دی گئی ہے۔
محکمہ شماریات کے ایک افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ 1998 کی مردم شماری میں 32لاکھ کا فرق آیا تھا تاہم اس بار ایک فیصد بھی کم کا فرق ہے جو کہ دنیا بھر میں مردم شماری کے نتائج میں معمول کی بات ہے، محکمہ شماریات کے رکن سینسز اینڈ سروے حبیب خٹک کا کہنا ہے کہ حتمی رپورٹ مشترکہ مفادات کی کونسل کی منظوری کے بغیر جاری نہیں کی جا سکتی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4577 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3283 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C