پاکستان: عمران خان کے حمایتی 8 یوٹیوبر اور صحافیوں کو عمر قید کی سزا
👁️ 458 بار دیکھا گیا
پاکستان: عمران خان کے حمایتی 8 یوٹیوبر اور صحافیوں کو عمر قید کی سزا
اسلام آباد (ڈیلی اردو، روئٹرز،اے پی) پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے جمعے کے روز آٹھ صحافیوں اور سوشل میڈیا تبصرہ نگاروں کو ان کی غیر حاضری میں عمر قید کی سزائیں سنا دیں۔ ان تمام افراد کو جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں آن لائن دہشت گردانہ سرگرمیوں کے الزامات کے تحت مجرم قرار دیا گیا ہے۔
یہ سزائیں نو مئی 2023ء کے پرتشدد احتجاج کے بعد درج کیے گئے مقدمات سے تعلق رکھتی ہیں، جب عمران خان کی مختصر گرفتاری کے بعد ان کے حامیوں نے فوجی تنصیبات پر حملے کیے تھے۔ اس واقعے کے بعد سے پاکستان کی موجودہ حکومت اور فوج نے عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف اور اختلاف رائے کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے۔
اس وقت سینکڑوں افراد کو اشتعال انگیزی اور ریاستی اداروں پر حملوں کے الزامات میں مقدمات کا سامنا ہے، جبکہ انہیں سزائیں دینے کے لیے انسداد دہشت گردی قوانین اور فوجی عدالتوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اسلام آباد میں اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزمان کے اقدامات
پاکستانی قانون کے تحت ''دہشت گردی کے زمرے میں آتے ہیں‘‘ اور ان کے آن لائن مواد نے معاشرے میں ''خوف کے ساتھ ساتھ بے چینی کو فروغ دیا۔‘‘
پراسیکیوشن کے مطابق ان سات افراد نے، جو عمران خان کی عوامی حمایت کے لیے مشہور ہیں، نو مئی 2023ء کے واقعات کے دوران لوگوں کو فوجی تنصیبات پر حملوں کے لیے اکسایا۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق سزا پانے والوں کی اکثریت پاکستان سے باہر ہے اور وہ کارروائی کے دوران حاضر نہیں تھے۔
سزا یافتہ افراد میں سابق فوجی افسران سے یوٹیوبر بننے والے عادل راجہ اور سید اکبر حسین، صحافی وجاہت سعید خان، صابر شاکر اور شاہین صہبائی، تبصرہ نگار حیدر رضا مہدی اور تجزیہ کار معید پیرزادہ شامل ہیں۔
سابقہ مقبول ٹیلی وژن پروگرام کے میزبان صابر شاکر، جو پاکستان چھوڑنے سے پہلے اے آر وائی ٹی وی پر کام کرتے تھے، نے جمعے کو ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ انہیں پاکستان میں اپنے خلاف سزا کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فسادات کے وقت وہ ملک میں موجود نہیں تھے، ''میرے اور دوسروں کے خلاف یہ فیصلہ محض سیاسی انتقام ہے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ وہ نو مئی کے فسادات سے پہلے حج کے لیے سعودی عرب گئے تھے اور بعد میں برطانیہ چلے گئے، جہاں انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دی کیونکہ واپسی پر انہیں ''من گھڑت مقدمات‘‘ کا سامنا کرنے کا خدشہ تھا۔
شاکر نے مزید کہا کہ عدالت نے ان کے اور دوسروں کے خلاف مقدمہ ان کے وکیل کے دلائل سنے بغیر چلایا اور غیر حاضری میں سزا سنائی۔
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے 2023ء میں کہا تھا کہ ایسے مقدمات تنقیدی رپورٹنگ کا بدلہ ہیں۔ سی پی جے کی ایشیا پروگرام کوآرڈینیٹر بہہ لیہ ژی نے کہا، ''حکام کو فوری طور پر ایسے مقدمات ختم کرنا چاہییں اور میڈیا کو مسلسل دھمکیوں کا سلسلہ اور سنسرشپ بند کرنا چاہیے۔‘‘
عدالتی فیصلے میں عمر قید کے ساتھ ساتھ اضافی جرمانے بھی عائد کیے گیے ہیں اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید قید کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ ان تمام سزاؤں کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے توثیق لازمی ہے۔ عدالتی حکم کے تحت ان سات افراد کو سات دنوں کے اندر اندر اپیل دائر کرنے کا حق حاصل ہے۔
عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ اگر یہ افراد پاکستان واپس آئیں، تو انہیں گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقاتیں، ایران کا افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار، آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکی اقدامات پر زور
20/October/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا ایرانی حکومت کے خاتمے پر اصرار، ٹرمپ سے متعدد بار گفتگو کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
عراق: کرکوک میں داعش کے حملوں میں اضافہ، سکیورٹی خلا سے فائدہ اٹھانے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا
20/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے برطانیہ کے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان
20/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
نوشکی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی
20/October/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15624 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11919 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9274 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7532 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5486 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C