پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں 56 فیصد اضافہ، 395 افراد ہلاک
👁️ 72 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں 56 فیصد اضافہ، 395 افراد ہلاک
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں سن 2020 کے مقابلے میں گزشتہ برس دہشت گردانہ حملوں میں 56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ قریب تین سو حملوں میں 395 افراد ہلاک ہوئے۔
تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں 186 سویلین جبکہ پاکستانی سکیورٹی فورسز کے 192 اہلکار ہلاک ہوئے۔ پاکستانی فوج کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں 188 عسکریت پسند مارے گئے۔
پی آئی سی ایس ایس کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کو پڑوسی ملک افغانستان میں طالبان کی بڑھتی ہوئی طاقت کے ساتھ جوڑا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے سب سے زیادہ واقعات گزشتہ سال اگست میں ہوئے جب طالبان کابل پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ اس ماہ پاکستان میں 45 حملوں میں 64 پاکستانی مارے گئے تھے۔
کیا افغان طالبان نے پاکستانی طالبان کو متاثر کیا ہے؟
سیکورٹی امور سے متعلق کئی کتابوں کے مصنف زاہد حسین نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ سال صرف جنوبی اور شمالی وزیرستان میں دہشتگردانہ حملوں میں قریب میں ڈیڑھ سو پاکستانی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا، ”افغانستان پر طالبان کے قبضے نے تحریک طالبان پاکستان کو ایک طاقت بخشی ہے۔ ان دونوں کا تعلق کافی گہرا ہے۔ دونوں کا دنیا کے حوالے سے نظریہ ایک ہی ہے۔”
زاہد حسین کی رائے میں اگرچہ ٹی ٹی پی نے پاکستان میں حملوں میں اضافہ کیا ہے تاہم یہ زیادہ تر حملے پاکستان افغانستان بارڈر کے قریب کیے گئے ہیں۔ ”ٹی ٹی پی زیادہ تر سرحدی علاقے میں متحرک ہے۔ لیکن یہ بھی درست ہے کہ وہ پاکستان کے قبائلی علاقوں جہاں سے ان کا صفایا کیا جا چکا تھا وہ وہاں دوبارہ متحرک ہونے کی کوشش میں ہے۔”
تحریک طالبان پاکستان کی صلاحیت اب پہلے جیسے نہیں
تحریک طالبان پاکستانی ریاست کے خلاف ماضی میں انتہائی طاقتور حملے کر چکی ہے۔ قریب دس سال قبل ٹی ٹی پی اتنی مضبوط تھی کہ ایک وقت میں اس تنظیم نے پاکستان کے قبائلی علاقوں کی قریب ساری ایجنسیوں میں اپنے آپ کو پھیلا لیا تھا۔ زاہد حسین کہتے ہیں،” پاکستانی فوج نے چھ سال جاری رہنے والے عسکری آپریشنز کے ذریعے اس تنظیم کا قلع قمع کیا۔ لہذا فل الحال اس تنظیم کے پاس ایک مرتبہ پھر طاقت ور حملے کرنے کی صلاحیت تو نہیں ہے لیکن یہ اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔”
دہشتگروں کے خلاف پاکستانی فوج کی کارروائی کو انسداد دہشت گردی کی کامیاب مہم تصور کیا جاتا ہے۔
پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کی رپورٹ کے مطابق سن 2021 میں بلوچستان میں سب سے زیادہ حملے کیے گئے۔ یہاں عسکریت پسندوں کے 104 حملوں میں 177 افراد ہلاک ہوئے۔ دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ پاکستانی قبائلی ایجنسیوں کا تھا۔ یہاں 103 حملوں میں 117 افراد ہلاک ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری
18/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
امریکی ریاست مشی گن میں ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی
18/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان میں مبینہ حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام، 3 افراد ہلاک، 9 گرفتار
18/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دو شدت پسند گروپوں میں جھڑپ، لشکر اسلام کے 4 ارکان ہلاک
17/September/2026 👁️ 236 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دہشتگردی کے خطرے پر پاکستان کا اقوام متحدہ میں سخت مؤقف، 4 ہزار 700 سے زائد پاکستانی ہلاک
17/September/2026 👁️ 262 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
17/September/2026 👁️ 286 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26310 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15554 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11841 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9150 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7433 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5200 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C