پاکستان میں راوں برس 67 ہزار آپریشنز، 1,873 دہشت گرد ہلاک
👁️ 340 بار دیکھا گیا
پاکستان میں راوں برس 67 ہزار آپریشنز، 1,873 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ک م) پاکستانی فوج کے ترجمان ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے رواں برس دہشت گردوں کے خلاف کیے گئے آپریشنز کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
سال 2025 میں ملک بھر میں 67,023 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن میں سب سے زیادہ آپریشن بلوچستان میں ہوئے (53 ہزار) جبکہ خیبر پختونخوا میں 12,857 آپریشنز ہوئے۔
رواں برس ملک بھر میں دہشت گردی کے 4,729 واقعات پیش آئے، جن میں سے خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 3,357 واقعات ہوئے۔
ان آپریشنز کے دوران اب تک 1,873 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ خیبرپختونخوا-افغانستان سرحد کی لمبائی 1,229 کلومیٹر ہے اور اس پر 20 بارڈر کراسنگ پوائنٹس ہیں، تاہم اتنی فورس نہیں کہ مکمل نگرانی ممکن ہو۔ انہوں نے افغان طالبان رجیم کے تعلقات کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ طالبان کے ساتھ ہے، افغان عوام کے ساتھ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگرد پاکستانی سرحد سے افغانستان آ کر سرگرم ہیں اور ہمارے لیے خطرہ بن چکے ہیں، جبکہ امریکی اسلحہ افغانستان میں دہشتگردوں کے پاس ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ آپریشن سندور نے بھارت کے لیے پیغام دیا ہے اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے ہر قدم اٹھا رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26343 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9205 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5309 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C