پاکستان میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے
👁️ 96 بار دیکھا گیا
پاکستان میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے
اسلام آباد (ڈیلی اردو) دنیا بھر کے کئی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی آج عید قربان کی خوشیاں عروج پر ہیں۔ لوگ نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی میں مصروف ہیں۔
دنیا بھر کے کئی ممالک کی طرح پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش میں بھی آج مسلمان عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔ یہ مذہبی تہوار حضرت ابراہیم کی جانب سے خدا کی راہ میں قربانی کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
پاکستان میں آج کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات کی مساجد، عیدگاہوں اور کھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔
عید کے اس پر مسرت موقع پر پاکستانی سیاستدانوں اور عوامی شخصیات نے بھی اپنے ٹوئیٹس کے ذریعے عوام کو عید کی مبارک باد دی اور اپنے سوشل میڈیا پر عید کے حوالے سے مختلف پیغامات لکھے۔
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنے پیغام میں پوری پاکستانی قوم کو عید کی مبارک باد کے ساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین بھی کی۔
عید الا ضحی کے پر مسرت موقع پر میں پوری پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ وہ ہماری عبادات اور قربانیاں قبول و منظور فرمائے انہیں ہمارے لیے اپنی رضا و خوشنودی کے حصول کا ذریعہ بنا دے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 10, 2022
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عیدالاضحٰی کے مبارک موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالمِ اسلام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا عید الاضحٰی ۱۴۴۳ھ کے موقع پر قوم کے نام پیغام
عیدالاضحٰی کے مبارک موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، صدر مملکت
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستانی قوم اور پوری ملت اسلامیہ کی عبادات، حج و قربانیاں قبول فرمائے pic.twitter.com/8Kuxs7eZkZ
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) July 10, 2022
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نماز عید گڑھی خدا بخش میں ادا کی اور نماز ادا کرنے کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر پر بھی پوسٹ کی جس میں انہیں وزیر اعلی سندھ اور سیاسی رہنما سید قائم علی شاہ کے ساتھ عید کی نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پی پی پی چئیرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں عید نماز ادا کی
چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاھ، سابق وزیراعلی سید قائم علی شاھ کے ساتھ عید نماز ادا کی@BBhuttoZardari #عيد_اضحى_مبارك pic.twitter.com/uJS2bSkNnx
— PPP (@MediaCellPPP) July 10, 2022
سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے اپنے ٹوئیٹ میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کی۔
دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید مبارک! عیدِ سعید جو ہمیں عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے، کی خوشیاں مناتے اور رب العزت کے احسانات پر کلماتِ شکر ادا کرتے ہوئے آئیے جبر اور ظالمانہ تسلط کے شکار اپنے پیاروں سے محروم اہلِ کشمیر و فلسطین کو یاد کرتے ہوئے ان کے لئے دستِ دعا دراز کیجئے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 10, 2022
واضح رہے کہ عید الفطر کے بعد عید قربان مسلمانوں کا ایک اہم مذہبی تہوار ہے جو حضرت ابراہیم کی جانب سے خدا کی راہ میں قربانی کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ عید الاضحیٰ ہجری سال کے آخری مہینے ذی الحج کی دس تاریخ کو منایا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C