16/May/2024

پاکستان میں غیر ملکی شہریوں پر دہشتگرد حملوں کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش

👁️ 47 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاکستان میں غیر ملکی شہریوں پر دہشتگرد حملوں کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش

پاکستان میں غیر ملکی شہریوں پر دہشتگرد حملوں کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کی وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں پر تحریری جواب ایوان میں پیش کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے ایوان میں 2020ء سے 2024ء تک چینی، جاپانی اور غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق چینی، غیر ملکی اور جاپانی شہریوں پر 8 دہشتگرد حملے ہوئے، دہشتگرد حملے 7 چینی اور ایک جاپانی باشندے پر ہوا، دہشت گرد حملوں میں 24 افراد بشمول 2 پاکستانی سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔

وزارت داخلہ کے مطابق حملوں کے 38 زخمیوں میں پاکستان کے 6 قانون نافذ کرنے والے اہلکار بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سندھ میں چینی باشندوں پر 3 اور جاپانی باشندے پر ایک حملہ ہوا، سندھ میں حملے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوئے۔

وزارت داخلہ کے مطابق بلوچستان میں چینی باشندوں پر 2 حملوں میں تین پاکستانی سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

اسی طرح خیبر پختونخوا میں چینی شہریوں پر 2 حملے ہوئے، خیبر پختونخوا میں حملوں میں 19 افراد بشمول 2 پاکستانی سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔

وزارت داخلہ کے مطابق سی پیک، دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی، دیگر افراد کے لیے ایس او پیز پر نظرثانی کی گئی ہے، دہشت گردوں کے نیٹ ورکس اور سیلز کو غیر مؤثر بنانے کے لیے خفیہ معلومات پر کارروائی کی جاتی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق 2024 کے پہلے کوارٹر میں 2208 خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کیے گئے، آپریشنز میں 89 دہشت گرد ہلاک اور 328 کو گرفتار کیا گیا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ خفیہ معلومات پر کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، قومی انسدادِ پرتشدد انتہا پسندی پالیسی کا مسودہ تیار ہو چکا ہے، کابینہ سے منظوری کا انتظار ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C