پاکستان میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا دوبارہ خدشہ
👁️ 648 بار دیکھا گیا
پاکستان میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا دوبارہ خدشہ
واشنگٹن (ش ح ط) ایک اعلیٰ پاکستانی سول انٹلی جنس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈیلی اردو کو بتایا کہ آئندہ دنوں میں ملک میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوسکتا ہے۔
افسر کے مطابق گزشتہ چند سالوں میں پاکستان میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں واضح کمی آئی تھی، تاہم ایران سے منسلک بعض تنظیموں کی جانب سے اپنے مخالف گروہوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جس کے باعث سنی گروہوں کو بھی موقع مل گیا ہے کہ وہ شیعہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنائیں۔
انٹلی جنس ذرائع کے مطابق لشکر جھنگوی دوبارہ متحرک ہو گئی ہے اور خدشہ ہے کہ آئندہ دنوں میں ملک میں شیعہ سنی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ سکیورٹی ادارے اس نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے سرگرم ہیں اور متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔
اعلیٰ افسر نے انکشاف کیا کہ کالعدم اہلسنت والجماعت، لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے کارکنان کے خلاف حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں زینبیون بریگیڈ، مہدی فورس اور نئی ابھرتی ہوئی تنظیم لشکرِ ثاراللہ کے کارندے ملوث ہیں۔ متعدد افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
انٹلی جنس حکام کے مطابق بعض سنی عسکریت پسندوں کا نیٹ ورک شام سے آپریٹ کر رہا ہے، جبکہ شیعہ عسکری گروہوں کا نیٹ ورک ایران سے چلایا جا رہا ہے۔
افسر نے مزید انکشاف کیا کہ انٹلی جنس ایجنسیوں نے متعلقہ سیکیورٹی اداروں کو خط لکھ کر ہدایات جاری کی ہیں کہ ملک میں اہم شیعہ اور سنی شخصیات کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ خط میں خاص طور پر تاکید کی گئی ہے کہ یہ شخصیات کسی بھی ممکنہ ٹارگٹ کلنگ یا حملے سے محفوظ رہیں اور ان کے گرد مناسب سکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔
افسر نے بتایا کہ پاکستان نے ایران سے مطلوب دہشت گردوں کی گرفتاری اور حوالگی کا بھی باضابطہ مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ لشکرِ ثاراللہ اور مہدی فورس بھی زینبیون بریگیڈ سے وابستہ ہیں اور ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہی ہیں۔
ماضی میں شیعہ سنی ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 231 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9005 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4889 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4504 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3755 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3626 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2614 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C