پاکستان میں نومبر میں دہشت گردی کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، 54 افراد ہلاک
👁️ 335 بار دیکھا گیا
پاکستان میں نومبر میں دہشت گردی کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، 54 افراد ہلاک
اسلام آباد (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان میں نومبر 2025 کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور دہشت گرد گروہوں کی حکمت عملی میں واضح تبدیلی دیکھی گئی۔
رپورٹ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (فتنہ الخوارج) اور کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (فتنہ الہندوستان) کے دہشت گرد اب عام شہریوں کو سافٹ ٹارگٹس کے طور پر نشانہ بنا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد کے تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کنفلیکٹ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز (PICS) کی رپورٹ کے مطابق نومبر میں ملک بھر میں دہشت گردی کے 97 واقعات رپورٹ ہوئے، جو اکتوبر میں 89 تھے۔ عام شہریوں کی اموات نومبر میں 54 ہوئیں، اکتوبر میں 30 تھیں، یعنی 80 فیصد اضافہ۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ نومبر میں 25 سکیورٹی اہلکار اور 7 امن کمیٹیوں کے ارکان بھی ہلاک ہوئے، جبکہ زخمی ہونے والوں میں 83 سکیورٹی اہلکار، 67 عام شہری اور 4 امن کمیٹی ارکان شامل ہیں۔
سکیورٹی فورسز نے نومبر میں سخت اور نپی تلی کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں 206 عسکریت پسند مارے گئے۔ ان میں سے 137 خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع اور 58 سابقہ فاٹا کے علاقے میں ہلاک ہوئے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ نومبر میں خودکش حملوں میں اضافہ ہوا، جن میں چار خودکش حملے ریکارڈ کیے گئے، جبکہ اکتوبر میں صرف ایک خودکش حملہ ہوا تھا۔ نومبر کے خودکش حملے اسلام آباد، پختونخوا، بلوچستان اور سابقہ فاٹا میں ہوئے۔
سالانہ جائزے کے مطابق، 2025 اب تک عسکریت پسندوں کے لیے 2015 کے بعد کا سب سے برا سال رہا، اور جنوری سے نومبر تک 1,940 دہشت گرد مارے گئے۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے عسکریت پسندوں کے لیے اصطلاح "فتنہ الخوارج" اور کالعدم بلوچ شدت پسند گروہوں کے لیے "فتنہ الہندوستان" استعمال کرتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9206 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5311 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C