پاکستان میں کررونا وائرس سے 4 افراد جاں بحق، 646 افراد متاثر
👁️ 125 بار دیکھا گیا
پاکستان میں کررونا وائرس سے 4 افراد جاں بحق، 646 افراد متاثر
اسلام آباد (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات اجمل وزیر نے صوبے میں کورونا وائرس میں مبتلا ایک اور مریض کی جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔
قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 185 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد یہ تعداد 646 ہوگئی۔
سندھ میں صورتحال انتہائی خراب ہے جہاں متاثرین کی تعداد 292 ہوچکی ہے۔ 638 مریض ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور 5 افراد زندگی کی جنگ جیت کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 152، خیبر پختونخوا میں 31، بلوچستان میں 104، گلگت بلتستان میں 55 اور اسلام آباد میں 10 ہوگئی ہے۔ آزاد کشمیر میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔
قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 ہزار 439 افراد کی ملک کے داخلی راستوں پر اسکریننگ کی گئی جس کے دوران کورونا وائرس کے 202 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے۔
دنیا بھر میں کرونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 13 ہزار 69 تک پہنچ گئی جبکہ نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 595 تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اب تک 95 ہزار 829 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9121 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C