پاکستان میں کررونا وائرس کے دو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا
👁️ 123 بار دیکھا گیا
پاکستان میں کررونا وائرس کے دو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کررونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق کردی۔ کراچی اور اسلام آباد سے سامنے آنے والے دونوں کیسز کا لنک ایران کے ساتھ ہے ، مشیر برائے صحت کے مطابق کررونا وائرس قم شہر میں بہت تیزی سے پھیلا ہے۔
بدھ کی شام ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مشیر برائے صحت نے کہا ہے کہ میں پاکستان میں کررونا وائرس کے پہلے 2 کیسز کی تصدیق کرتا ہوں، دونوں مریضوں کی سٹینڈرڈ کلینیکل پروٹوکول کے تحت دیکھ بھال کی جارہی ہے اور دونوں ہی خطرے کی حالت سے باہر ہیں۔ کررونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے خوف میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے، سب چیزیں کنٹرول میں ہیں۔
جمعرات کو ایران کے شہر تفتان سے واپس آنے کے بعد پریس کانفرنس میں صورتحال سے آگاہ کروں گا۔
خیال رہے کہ کراچی میں ایران سے آنے والے ایک نوجوان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی تاہم اب ڈاکٹر ظفر مرزا نے دو کیسز کی تصدیق کردی ہے۔ قبل ازیں ترجمان محکمہ سندھ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 22 سالہ یحیی جعفری نامی نوجوان جو کہ 20 فروری کو ہوائی جہاز کے ذریعے ایران سے واپس آیا تھا اس میں کررونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور اسے آغا خان ہسپتال میں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
220/ I can confirm first two cases of corona virus in Pakistan. Both cases are being taken care of according to clinical standard protocols & both of them are stable. No need to panic, things are under control. I will hold press conf tomorrow on return from Taftan.
— Zafar Mirza (@zfrmrza) February 26, 2020
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کراچی اور اسلام آباد سے سامنے آنے والے دونوں کیسز کا لنک ایران کے ساتھ ہے، دونوں مریض ایران سے حالیہ دنوں میں واپس آئے ہیں، وہ زیارتوں کیلئے ایران گئے تھے۔
SAPM on Health, Dr Zafar Mirza denies all the rumours and clarifies that there are no corona virus cases found in Pakistan – and also explains the measure taken by the govt to prevent it from coming to Pakistan. @zfrmrza @ovaismangalwala #CoronavirusOutbreak pic.twitter.com/EtBFWPUr0G
— Shiffa Z. Yousafzai (@Shiffa_ZY) February 26, 2020
انہوں نے بتایا کہ دونوں مریضوں کی ابتدائی سٹیج پر ہی نشاندہی ہوگئی، ان کا علاج پہلے سے طے شدہ سٹریٹجی کے مطابق چل رہا ہے جس کے باعث ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، پاکستان کے لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، جس طرح پاکستان اس خطے کا آخری ملک ہے جس میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں اسی طرح ہم اس پر قابو بھی پالیں گے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ کررونا وائرس قم شہر میں بہت تیزی سے پھیلا ہے ، ہمارے ایران کے حوالے سے بھی ایئر پورٹس پر چین کی طرح کے پروٹوکول تھے لیکن ہمارے بہت سے زائرین وہاں جاتے ہیں، ان کی واپسی کے دوران کچھ لوگ متاثرہ ہوسکتے ہیں۔ ایئر پورٹس پر سخت سکریننگ کی جارہی ہے اور تفتان بارڈر کو بند رکھا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3649 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C