پاکستان میں کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق، تعداد 80 ہوگئی، 4980 متاثر
👁️ 107 بار دیکھا گیا
پاکستان میں کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق، تعداد 80 ہوگئی، 4980 متاثر
اسلام آباد (ڈیلی اردو) ملک بھر میں کورونا وائرس کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، مہلک وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد 4980 ہو گئی ہے جبکہ پاکستان میں مزید 9 افراد چل بسے ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس بے لگام ہو رہا ہے، ملک بھر میں مریضوں کی تعداد میں اضافے ہونے لگا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مہلک وباء کے مزید 182 کیسز سامنے آئے ہیں۔
آج ملک بھر میں اب تک ہونے والی 80 ہلاکتوں میں سے سندھ میں سب سے زیادہ 28 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 25 اور پنجاب میں 19 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 3 ، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
آج کورونا کے کیسز کی صورتحال
آج بروز ہفتہ ملک بھر سے کورونا کے اب تک 188 کیسز سامنے آچکے ہیں اور 9 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔ ایک دن میں یہ ہلاکتوں کی اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے
آج سندھ میں 104 کیسز اور 6 ہلاکتیں، پنجاب میں 74 کیسز اور 3 ہلاکتیں، بلوچستان میں 8 کیسز جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔
حکومتی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2457 مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جبکہ اس وقت ملک بھر میں 57 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں مہلک وباء سے 762 افراد صحت مند ہو چکے ہیں، 4970 افراد میں سے 50 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
کیسز کی بات کی جائے تو اس وقت سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں ہیں، پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2414 ہے، دوسرے نمبر پر صوبہ سندھ ہے جہاں پر مریضوں کی تعداد 1318 ہے۔
تیسرے نمبر پر خیبرپختونخوا ہے جہاں پر مریضوں کی تعداد 656 ہے، بلوچستان میں 220 مریض ہیں، وفاقی دارالحکومت میں 113 ، گلگت بلتستان میں 215 مریض ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 34 ہے۔
صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کورونا ائرس کے خدشات کے باعث 11 یونین کونسلز کو مکمل سیل کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 17 لاکھ 41 ہزار 621 افراد متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے ایک لاکھ 6 ہزار 670 افراد ہلاک اور 3 لاکھ 93 ہزار 444 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
12/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26287 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9121 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5140 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C