پاکستان میں گرفتار اسرائیلی پائلٹ سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
👁️ 173 بار دیکھا گیا
پاکستان میں گرفتار اسرائیلی پائلٹ سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی فضائی حملے کے فوراً بعد بدھ کی صبح کنٹرول لائن کے اوپر ہونے والی فضائی جھڑپ میں دو بھارتی طیارے تباہ ہوئے جس کے بعد پاکستان نے پہلے بھارت کے دو پائلٹ گرفتار کرنے کا اعلان کیا تاہم بعد ازاں بتایا گیا کہ ایک ہی پائلٹ حراست میں ہے۔
معروف تجزیہ نگار ظفر ہلالی نے دعویٰ کیا ہے کہ دوسرا پائلٹ جو گرفتار ہوا وہ اسرائیلی ہے اسی وجہ سے اس معاملے پر خاموشی اختیار کرلی گئی ہے۔ تاہم ظفر ہلالی یہ انکشاف کرنے والے واحد تجزیہ نگار نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ ایک پائلٹ بھارت کا ونگ کمانڈر ابھی نندن تھا جسے رہا کردیا گیا۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور اور پھر وزیراعظم عمران خان نے دو پائلٹوں کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا جن میں سے ایک سی ایم ایچ میں داخل بتایا گیا تھا۔ لیکن رات کو پاک فوج کے ترجمان نے ایک ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ صرف ایک ہی پائلٹ پاکستان کے پاس ہے۔
ظفر ہلالی نے بدھ کی ایک شب نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ابھی نندن کو بھول جائیں۔ وہ تو بڑے لوگوں کے کہنے پر ہم نے چھوڑا ہے۔ ہمارے پاس ایک اسرائیلی پائلٹ ہے۔ ہم نے ایک اسرائیلی پائلٹ کو گرایا ہے اور اس کو پکڑا ہے۔ اور وہ ہمارے قبضے میں ہے۔ جتنا میرا انفارمیشن ہے وہ یہ بتا رہا ہے۔‘‘
ظفر ہلالی نے کہا کہ اس پائلٹ کے لیے اسرائیل نے امریکہ سے اپیل کی تھی اور امریکہ اسرائیل کے ساتھ ہے، اس نے پاکستان سے بات کی۔ ظفر ہلالی کا کہنا تھاکہ ’’میرا خیال ہے ہم نے کوئی اچھا جواب دیا ہوگا۔ اسی وجہ سے کوئی کشیدگی نہیں ہوئی اور بہت جلد کشیدگی کم ہو گئی۔‘‘
ظفر ہلالی کا کہنا تھا کہ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کافی چیزیں سامنے آجاتی ہیں۔
پاکستان میں اسرائیلی پائلٹ کے پکڑے جانے سے متعلق اطلاعات گذشتہ چند روز سے گردش کر رہی ہیں جن کی تصدیق نہیں ہو رہی تھی۔ خود ساختہ دفاعی تجزیہ کار زید حامد نے بھی منگل کو اسرائیلی پائلٹ پکڑے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔ اس کے علاوہ دفاعی فورمز میں بھی یہ دعوے کیے گئے تھے۔
https://twitter.com/ZaidZamanHamid/status/1102587090913710080?s=19
بظاہر ان اطلاعات کا نقطہ آغاز 28 فروری کو ایک اسرائیلی انٹرنیٹ کارکن ہاننیا نفتالی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر بنی جس میں اسرائیلی اور بھارتی پائلٹ ساتھ ساتھ کھڑے ہیں۔
Israeli Air Force pilots (faces blurred) together with #Indian Air Force crew.
We stand united against terrorism! ???????????????? #India pic.twitter.com/rsXNs1Cf4j
— Hananya Naftali (@HananyaNaftali) February 28, 2019
بھارتی طیارے مار گرائے جانے کے اگلے ہی روز یہ تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی گئی۔ ہاننیا اسرائیل کا بہت سرگرم سوشل میڈیا کارکن ہے اور حکومتی حلقوں میں بھی قریبی تعلقات رکھتا ہے۔ وہ خود کو انسانی حقوق کا کارکن کہتا ہے تاہم حقیقت میں مسلمانوں بالخصوص فلسطینیوں کا کٹر دشمن ہے۔
جہاں انٹرنیٹ پر اسرائیلی پائلٹ کے حوالے سے یہ اطلاعات زیر گردش رہیں وہیں میڈیا میں زیر گردش اسرائیل کے حوالے سے کئی دیگر اہم اطلاعات بھی موصول ہوئیں جن پر مبنی بدھ کی صبح شائع ہونے والی خبر میں بتایا گیا تھا کہ نئی دہلی میں جب بھارت کی فوجی اور سیاسی قیادت نے پاکستان پر حملے کا منصوبہ بنایا تو اس کی اطلاع دو گھنٹے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے پاس پہنچ چکی تھی۔ خبر میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی جنگی منصوبے کے افشا ہونے کا شبہ امریکہ یا اسرائیل پر کیا جا رہا تھا کیونکہ انہی دو ممالک کے پاس ایسی ٹیکنالوجی تھی جس کے ذریعے ایک محفوظ ترین اجلاس کی بات سنی جا سکتی تھی۔
بھارت نے منگل کو بالاکوٹ کے قریب حملے میں اسرائیلی ساختہ اسپائس 2000 بم استعمال کیے تھے۔ فی الوقت یہ بم صرف میراج طیاروں پر ہی نصب کیے جا سکتے ہیں تاہم اسرائیل ان بموں کو روسی ساختہ سخوئی 30طیاروں پر نصب کرنے میں بھارت کی معاونت کر رہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان قریبی فوجی تعاون کئی برسوں سے چل رہا ہے۔
پاکستان نے بھارت کے جو طیارے تباہ کیے ان میں سے ایک مگ 21 تھا جس کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا جب کہ دوسرا سخوئی 30 بتایا جاتا ہے جس کا ملبہ مقبوضہ کشمیر میں گرا ہے تاہم بھارت اپنے دوسرے طیارے کی تباہی سے انکاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ دوسرا پائلٹ اسرائیلی ہے اس لیے بھارت کے لیے یہ کہنا ممکن نہیں کہ اس کا ایک اور پائلٹ پاکستان کی تحویل میں ہے۔ دوسری جانب اسرائیل بھی سرعام یہ تسلیم نہیں کرسکتا کہ اس کا پائلٹ پاکستان پر حملہ کرنے گیا تھا۔
اس معاملے کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ اگر تباہ ہونے والا طیارہ سخوئی 30 تھا تو اسرائیلی فضائیہ یہ طیارہ استعمال نہیں کرتی لہٰذا سخوئی 30 میں اسرائیلی پائلٹ موجود ہونے کا امکان بعض لوگوں کے خیال میں کم ہے۔ تاہم پاک فضائیہ کے پائلٹوں نے 1973 کی عرب اسرائیل جنگ میں شامی مگ 21 طیارے اڑائے تھے جب کہ بھارت کی جانب سے اسپائس 2000 اسمارٹ بم سخوئی پر نصب کرنے کے پروگرام کو مد نظر رکھا جائے تو اسرائیلی پائلٹوں کی جانب سے سخوئی 30 اڑانا کوئی غیرمعمولی بات نہیں۔
اس کے علاوہ بھارتی میڈیا یہ بھی کہہ چکا ہے کہ پاکستانی طیاروں کا مقابلہ کرنے کے لیے جو بھارتی جہاز اڑے تھے ان میں میراج بھی شامل تھے۔ اسرائیلی فضائیہ کے پاس میراج طیارے ہیں اور اس کے پائلٹ ان طیاروں کو اڑانے کا تجربہ رکھتے ہیں۔
اگر اسرائیلی پائلٹ کی گرفتاری کی خبر کی تصدیق ہوجاتی ہے تو اسرائیلی فضائیہ کے خلاف یہ پاکستان کی پہلی فتح نہیں ہوگی۔ 1974 میں پاک فضائیہ کے اس وقت کے فلائیٹ لیفٹیننٹ عبدالستار علوی نے شامی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ اڑاتے ہوئے اسرائیلی میراج مار گرایا تھا۔ مار گرائے گئے اسرائیلی پائلٹ کیپٹن ایم لٹز کی وردی آج بھی پی اے ایف میوزیم کراچی میں موجود ہے۔
پاکستانی فضائیہ کے پائلٹوں نے 1967 اور 1973 کی دونوں عرب اسرائیل جنگوں میں عرب ممالک کی طرف سے حصہ لیا تھا۔
1998 میں پاکستان کے ایٹمی دھماکوں سے پہلے اسرائیلی طیارے سرینگر پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ یہ طیارے پاکستانی ایٹمی تنصیبات تباہ کرنے کیلئے وہاں پہنچے تھے تاہم حملے کا ارادہ ترک کردیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقاتیں، ایران کا افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار، آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکی اقدامات پر زور
20/October/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا ایرانی حکومت کے خاتمے پر اصرار، ٹرمپ سے متعدد بار گفتگو کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
عراق: کرکوک میں داعش کے حملوں میں اضافہ، سکیورٹی خلا سے فائدہ اٹھانے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا
20/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے برطانیہ کے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان
20/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
نوشکی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی
20/October/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15624 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11919 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9274 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7532 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5486 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C