پاکستان میں’توہین مذہب‘ کے الزام میں مزید 4 افراد کو سزائے موت، 80 سال قید
👁️ 209 بار دیکھا گیا
پاکستان میں’توہین مذہب‘ کے الزام میں مزید 4 افراد کو سزائے موت، 80 سال قید
اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے) پاکستان کی ایک عدالت نے توہینِ مذہب پر مبنی مواد آن لائن پوسٹ کرنے کے الزام میں مزید چار افراد کو سزائے موت سنا دی ہے۔
ڈیلی اردو کے مطابق راولپنڈی میں ایڈیشنل سیشن جج نے توہین مذہب کے مقدمے میں 4 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنائی ہے
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ مجرمان کو سزائے موت کے ساتھ مجموعی طور پر 80 سال قید اور 52 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی دی گئی ہے۔
مقدمہ پیکا ایکٹ کی سیکشن11 اور تعزیرات پاکستان کی دفعات 295 اے، بی، سی، 298 اے، 109 اور 34 کے تحت درج تھا۔
توہین آمیز مواد سے متعلق مقدمات سامنے لانے والے وکلا کے نجی گروپ سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل نے پیر کو خبر رساں ادارے اے ایف پی کو ان سزاؤں سے متعلق بتایا ہے۔
لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان (ایل سی بی پی) کے نام سے سرگرم اس نجی گروپ سے تعلق رکھنے والے راؤ عبد الرحیم نے بتایا کہ چاروں افراد کو راولپنڈی میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔
پاکستان میں توہینِ مذہب کے الزامات کی نوعیت بہت حساس ہے اور کئی مرتبہ مشتعل ہجوم کی جانب سے محض الزام کی بنیاد پر کسی شخص کو جان سے ماردینے کے واقعات بھی سامنے آتے رہے ہیں۔
پاکستان میں ’’آن لائن بلاسفیمی‘‘ کے الزامات کی بنیاد پر مقدمات کے اندراج میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جب کہ کئی نجی گروپس سینکڑوں نوجوانوں کے خلاف مبینہ توہینِ مذہب کے مقدمات درج کرا چکے ہیں۔
وکیل راؤ عبدالرحیم نے اے ایف پی کو بتایا: ’’جمعے کو چار افراد کو پیغمبرِ اسلام اور قرآن کے خلاف اہانت آمیز مواد آن لائن پھیلانے پر موت کی سزا دی گئی ہے۔‘‘
ان کا کہنا تھا کہ ایل سی بی پی نے حالیہ مقدمات میں ’’سنگین جرائم کے لیے استعمال ہونے والی ڈیوائسز سے متعلق فارنزک شواہد پیش کیے۔‘‘
توہینِ مذہب کے متعدد مقدمات میں عدالت کی جانب سے موت کی سزا سنائے جانے کے باوجود آج تک کسی سزا پر عمل درآمد نہیں ہوا۔
توہینِ مذہب کے الزامات میں سزا پانے والے بعض افراد کے اہلِ خانہ نے ایک دوسرے کی مدد کے لیے ایک گروپ بنایا ہوا ہے۔ اس گروپ کے ایک رکن نے بھی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے عدالت کی جانب سے چار افراد کو سزائے موت سنانے کی تصدیق کی ہے۔
اپنے تحفظ کے لیے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گروپ کے رکن کا کہنا تھا کہ اس کیس میں بھی گرفتاریوں اور استغاثہ کی کارروائی کا پیٹرن وہی ہے جو ماضی کے کیسز میں دیکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سے پہلے کہ ان کیسز میں سزا پانے والے نوجوانوں کی زندگی کے بہترین سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزر جائیں، ایسے کیسز میں اضافے کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیشن بنایا جائے۔
شہری حقوق کی تنظیموں اور پولیس کے مطابق آن لائن توہینِ مذہب کے کیسز زیادہ تر نجی طور پر کام کرنے والے’’سرگرم گروپس‘‘ سامنے لاتے ہیں اور ان کے ساتھ کئی رضاکار بھی انٹرنیٹ پر نگرانی کرتے ہیں۔
ایل سی بی پی آن لائن توہینِ مذہب کے کیسز سے متعلق پاکستان کا سب سے زیادہ سرگرم گروپ ہے۔
اکتوبر میں اس گروپ کے رہنماؤں میں شامل شیراز احمد فاروقی نے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ ’’خدا نے انہیں اس عظیم مقصد کے لیے چنا ہے۔‘‘
نیشنل کمیشن فور ہیومن رائٹس نے گزشتہ برس اکتوبر میں ایک رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق 767 افراد توہینِ مذہب کے الزامات میں جیلوں میں بند ہیں اور مقدمات کے منتظر ہیں۔
کمیشن کے مطابق توہینِ مذہب کے مقدمات کا سامنا کرنے والے ان افراد میں نوجوانوں کی اکثریت ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ان مقدمات میں قانونی عمل کی واضح بے ضابطگیاں اور متعدد مراحل پر ضابطوں کی کھلی خلاف ورزیاں دیکھی گئی ہیں۔
یہ مقدمات بہت طویل عرصے تک جاری رہتے ہیں جب کہ ان میں دی جانے و الی اکثر موت کی سزائیں سپریم کورٹ میں اپیل کے بعد عمر قید میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔
گزشتہ برس ستمبر میں درجنوں زیرِ التوا کیسز نمٹانے کے لیے خصوصی عدالت بھی بنائی گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C