پاکستان نے برطانیہ سے لشکر جھنگوی کا انتہائی مطلوب سرغنہ کی حوالگی مانگ لی
👁️ 40 بار دیکھا گیا
پاکستان نے برطانیہ سے لشکر جھنگوی کا انتہائی مطلوب سرغنہ کی حوالگی مانگ لی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) حکومت پاکستان نے برطانیہ سے ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد کی حوالگی مانگ لی ہے۔ مبینہ طور پر یہ مطلوب دہشت گرد تنظیم کا سرغنہ رہا ہے. ملزم جو برطانیہ میں مفرور ہے پر سابق وزیر داخلہ پنجاب مرحوم کرنل شجاع خانزادہ پر خودکش حملے کی پلاننگ کا الزام ہے۔
https://x.com/Natsecjeff/status/1793686573978145036?t=ieKBCMardThbF4hv6XrM8A&s=19
وزارت داخلہ کے حکام نے ہم انویسٹگیشن ٹیم کو بتایا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعد ملزم مسعود الحق سیکھوی کی حوالگی مانگ لی گئی ہے. حکام بتاتے ہیں کہ مبینہ طور پر مسعود الحق کے داماد بھی شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث تھا۔
https://x.com/cozyduke_apt29/status/1793698812240052545?t=DJN_ZgTJ612pN95SW286cQ&s=19
حکام نے بتایا ہے کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا جنکی ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا تھا کہ ملزم نے حمزہ شبیر عرف حافظ اور قاری سہیل کو پناہ دی تھی جنہوں نے اپنے سسر مسعود الحق سیکھوی کی ہدایت پر کرنل (ر) شجاع خانزادہ پر خودکش حملہ کیا تھا۔
مسعود الحق کا تعلق کالعدم تنظیم لشکرجھنگوی سے تھا۔
سرکاری حکام نے بتایا ہے کہ اس وقت ملزم مسعود الحق مفرور، انٹرپول کی ریڈ لسٹ اور یو کے میں مقیم ہے۔
وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر پاکستانی شہریت کے تین ملزمان کی حوالگی کے حوالے سے حکومت پاکستان اور حکومت برطانیہ کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی منظوری دی تھی۔
ملزم پر الزام ہے ان کے داماد کے گھر اور مدرسے کو دہشت گردوں کی سہولت کاری، خودکش جیکٹ بنانے اور دھماکہ خیز مواد ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ ملزم مدرسہ ابراہیمیہ سیخ کا مہتمم تھا۔
شجاع خانزادہ کے کیس میں ملزم کے سسر مسعود الحق سیکھوی اور بہنوئی ابراہیم سیکھوی، دونوں اشتہاری ملزم اور پاکستان کو انتہائی مطلوب ہیں.اس وقت برطانیہ میں مقیم تھے۔
وفاقی کابینہ نے دو اور مفرور ملزمان مظہر رشید اور عدنان رشید بھی واپس پاکستان لانے کیلیے درخواست کردی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے اس پیش رفت کی نجی ٹی وی چینل کو تصدیق کردی ہے۔
ملزمان کی حوالگی کیلیے حکومت برطانیہ کو خطوط بھی لکھے گئے ہیں. وزارت داخلہ کے حکام نے مزید بتایا کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے مفرور ملزمان کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 16 اگست 2015 کو پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ پر پنجاب کے علاقے اٹک میں اُن کے آبائی گاؤں شادی خان میں خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں وزیر داخلہ سمیت 18 افراد ہلاک جبکہ 23 زخمی ہوئے تھے.
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نائجر میں داعش کے دو حملے، 57 سکیورٹی اہلکار ہلاک
25/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر جھڑپ، گلستان سیکٹر میں متعدد افغان طالبان ہلاک
25/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26324 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15573 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11858 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9176 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7457 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5258 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C