پاکستان نے کلبھوشن جادھو معاملے پر بھارتی وکیل کا دعویٰ مسترد کردیا
👁️ 72 بار دیکھا گیا
پاکستان نے کلبھوشن جادھو معاملے پر بھارتی وکیل کا دعویٰ مسترد کردیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے کلبھوشن جادھو معاملے پر بھارتی وکیل ہریش سالوے کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پرپوری طرح عمل کررہا ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں کلبھوشن جادھو معاملے پر بھارتی وکیل ہریش سالوے کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وکیل ہریش سالوے کے 03 مئی کو آن لائن لیکچر میں دیئے گئے بیانات کو نوٹ کیا ہے ، ہریش سالوے نے عالمی عدالت برائے انصاف میں واپس جانے کی تجویز دیتے ہوئے حقائق کے منافی بیانات دیئے، یہ دعوی غلط ہے کہ پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی تعمیل نہیں کی ہے۔ حقائق کو غلط انداز میں پیش کرنا افسوسناک ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پرپوری طرح عمل کررہا ہے، ایک ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے پاکستان بین الاقوامی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے، پاکستان نے کلبھوشن جادھو تک بھارت کو قونصلر رسائی فراہم کی، عالمی عدالت کے فیصلے کے مطابق نظرثانی کے اقدامات کیے جارہے ہیں، کیس کے آگے بڑھنے پر پاکستان عالمی عدالت کے فیصلے پرعمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔
واضح رہے کہ ہریش سالوے نے ہی عالمی عدالت انصاف میں بھارت کی جانب سے را کے بھارتی حاضر سروس افسر کلبھوشن جادھو کے کیس کی پیروی کی تھی۔ 3 مئی کو آن لائن لیکچر میں سالوے نے دعوی کیا تھا کہ بھارت کئی مرتبہ پاکستان سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے پوچھ چکا ہے لیکن پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا جارہا۔
ہریش سالوے کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت نے بیک ڈور سفارت کاری کے ذریعے پاکستان کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کی کہ کلبھوشن جادھو کو چھوڑ دیا جائے۔ چاہے انسانی بنیادوں پر یا کسی اور بنیاد پر ہم کلبھوشن کی رہائی چاہتے ہیں۔
کلبھوشن جادھو کون ہے؟
بھارتی بحریہ کا حاضر سروس افسر کلبھوشن جادھو، بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالسز ونگ (را) کا جاسوس حسین مبارک پٹیل کے جعلی نام سے کام کرتا تھا اور اسے 3 مارچ 2016 کو بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے ایک آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔
2017 میں فوجی عدالت نے کلبھوشن کو جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنائی۔ 8 مئی 2017 کو بھارت نے کلہبھوشن کی سزائے موت کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا۔
18 مئی 2017 کو عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن جادھو کی سزائے موت پر ’عدالت کی جانب سے حتمی فیصلہ سنائے جانے تک‘ عمدرآمد روک دیا۔ 17 جولائی 2019 کو عالمی عدالت انصاف نے بھارت کی طرف سے دائر کی گئی کلبھوشن کی رہائی سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے پاکستان سے کہا کہ کلبھوشن یادیو کی فوجی عدالت کی طرف سے سزائے موت پر نظر ثانی کی جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5152 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C