پاکستان: پاک فضائیہ کا مقامی ’تیمور‘ ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ
👁️ 149 بار دیکھا گیا
پاکستان: پاک فضائیہ کا مقامی ’تیمور‘ ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو ) پاکستان فضائیہ نے مقامی طور پر تیار کردہ ’تیمور‘ ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، تیمور ایئر لانچڈ کروز میزائل 600 کلومیٹر تک زمینی اور بحری اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کم بلندی پر پرواز کی صلاحیت کی بدولت یہ میزائل دشمن کے ائیر اور میزائل ڈیفنس سسٹمز کو چکمہ دینے میں مؤثر ہے، جبکہ تیمور کروز میزائل جدید نیوی گیشن اور گائیڈنس سسٹمز سے لیس ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ پاک افواج کے سینئر افسران اور سائنسدانوں نے کیا۔ اس موقع پر ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔
دوسری جانب صدرِ مملکت نے بھی پاکستان فضائیہ کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبر : باڑہ میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، مطلوب ٹارگٹ کلر ہلاک
30/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ، سابق ناظم ہلاک
30/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں تین بحری جہاز نامعلوم پروجیکٹائل کا نشانہ بن گئے، بحری نقل و حرکت کو محتاط رہنے کی ہدایت
30/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
یمن : تعز اور لحج کے محاذوں پر شدید لڑائی، 100 سے زائد ہلاکتوں کی اطلاعات
30/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بزشکیان کا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کا عزم
30/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
کٹھوعہ میں سی آئی ایس ایف اہلکار کی فائرنگ، اسسٹنٹ کمانڈنٹ سمیت 4 اہلکار ہلاک
30/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26348 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15592 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11878 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9213 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7482 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C