پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی 26 شرائط پر عمل مکمل
👁️ 45 بار دیکھا گیا
پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی 26 شرائط پر عمل مکمل
اسلام آباد (ڈیلی اردو) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان محض ایک نکتے کی دوری پر ہے۔ فیٹف کی جانب سے عائد کی گئی 27 میں سے 26 شرائط پر پاکستان پوری طرح عمل کر رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق گرفتاریوں اور سزاﺅں میں تناسب برابر رکھنے کی شرط پر 100 فیصد عملدرآمد قانونی پیچیدگیوں کے باعث ممکن نہیں ہو رہا۔ ایف اے ٹی ایف (فیٹف) کو مذکورہ شرط کے حوالے سے غور کرنے کی درخواست کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے جون 2021ء کے تیسرے ہفتے میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں اپنا کیس لڑنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کو 27 نکات پر مبنی جو فہرست مہیا کی گئی تھی ان میں سے 26 پر کامیابی سے عملدرآمد جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال پاکستان نے فیٹف کی شرائط کو پورا کرنے کیلئے 3 قوانین متعارف کرائے جبکہ 2 قوانین میں ترامیم کی گئی تھیں۔ جس کے بعد رواں سال کے آغاز پر فروری میں ہونے والے اجلاس میں توقع تھی کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکل آئے گا تاہم ایسا نہ ہوسکا۔
فیٹف کے صدر مارکس پلیئر نے تسلیم کیا کہ پاکستان 24 شرائط پر کامیابی سے عمل کر رہا ہے جبکہ تین اہداف کا حصول ابھی باقی ہے۔ مزید تین شرائط پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے اور اس حوالے سے اقدامات کرنے کیلئے چار ماہ کا وقت دیا گیا تھا۔
پاکستان نے گزشتہ اڑھائی ماہ کے دوران مزید 2 اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے ہیں تاہم فیٹف ایکشن پلان کی آخری شرط ملکی قانونی پیچیدگیوں کے باعث بڑی رکاوٹ بن کر سامنے آئی ہے۔
شرط یہ ہے کہ ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے ساتھ ساتھ کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے جو ملزمان گرفتار ہوتے ہیں، پاکستان ان تمام کو سزائیں دے اور ان کی منقولہ و غیرمنقولہ جائیداد ضبط کرے۔
اب تک کی صورتحال کے مطابق پاکستان میں گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں سے جرم ثابت ہونے پر 42 فیصد کو سزائیں دلوائی گئی ہیں۔ گزشتہ سال کالعدم لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ محمد سعید اور ان کے دو قریبی ساتھیوں کو سزا سنانے کے ساتھ ان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی ضبطی بھی کی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ فیٹف کے مطالبے کے مطابق اس تناسب کو سو فیصد کرنا ناممکن ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور ایف اے ٹی ایف کوآرڈی نیشن کمیٹی کو مذکورہ صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزارت خارجہ کو بھی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے تاکہ پاکستان سفارتی محاز پر بھی دوستوں کو اپنا ہم خیال بنا سکے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے مقدمات کی تحقیقات کے دوران ملزمان کے حوالے سے مختلف ممالک سے 153 خطوط کے ذریعے معلومات حاصل کی گئیں جبکہ غیر رسمی طور پر ایف آئی اے، ایف بی آر، اینٹی نار کوٹکس نیب اور کسٹم کی جانب سے 3 ہزار سے زائد خطوط کے ذریعے مختلف ممالک سے ملزمان کی معلومات حاصل کی گئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہ ہوئے
06/July/2026 👁️ 753 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں طالبان اور اوڑک قبائل میں جھڑپ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
06/July/2026 👁️ 301 بار دیکھا گیا
اسرائیلی آرمی چیف کا بفورٹ قلعے کا دورہ، حزب اللہ کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان
06/July/2026 👁️ 231 بار دیکھا گیا
یمن: حوثیوں کا الحدیدہ بندرگاہ کے قریب حملہ، 14 فوجی ہلاک
06/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، تین کمسن بچیاں ہلاک، چار زخمی
06/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایران: مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کرینگے
05/July/2026 👁️ 402 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8898 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3515 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2517 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2265 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1958 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C