پاکستان: گزشتہ 6 ماہ میں لاپتا افراد کے مزید 197 کیسز رپورٹ
👁️ 130 بار دیکھا گیا
پاکستان: گزشتہ 6 ماہ میں لاپتا افراد کے مزید 197 کیسز رپورٹ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) سال کی پہلی ششماہی میں لاپتا افراد کے مجموعی طور پر 197 نئے کیسز کمیشن آف انفورسڈ ڈسپیئرنس (سی او آئی او ای ڈی) کے پاس جمع کرائے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق یہ کمیشن 2011 میں لاپتا افراد کا سراغ لگانے اور ذمہ دار افراد یا تنظیموں پر ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2023 کے پہلے چھ ماہ میں 226 کیسز نمٹائے گئے۔
کمیشن نے کہا کہ 30 جون تک موصول ہونے والے کیسز کی کل تعداد 10,285 تھی جبکہ 8,015 کیسز نمٹائے گئے جن میں اب تک کل 6,464 افراد کا سراغ لگایا گیا اور 1,551 کیسز نمٹائے گئے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 2,270 کیسز رہ گئے جبکہ 4,514 گھروں کو لوٹ گئے، 1002 حراستی مراکز میں موجود تھے، 671 جیلوں میں تھے اور 277 مردہ پائے گئے۔
اس میں کہا گیا کہ جون میں 47 کیسز موصول ہوئے اور 28 کو نمٹا دیا گیا جن میں سے 13 کا جبری گمشدگیوں سے کوئی تعلق نہیں تھا، 9 اپنے گھروں کو لوٹ گئے، تین کو حراستی مراکز میں، دو کو جیلوں میں رکھا گیا اور ایک شخص کی لاش ملی۔
23 اپریل کووزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ لاپتا افراد کا مسئلہ ”راتوں رات حل نہیں ہو سکتا“ لیکن حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان سب سے پہلے اتفاق رائے حاصل کرکے اس کا حل تلاش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیر قانون نے اس بات پر زور دیا کہ لاپتا افراد کے معاملے پر بات کرتے وقت یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ پاکستان نے گزشتہ چار دہائیوں سے جنگ زدہ علاقے میں فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پڑوسی ممالک کے حالات نے اندرونی حالات کو مزید خراب کر دیا ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے نوٹ کیا کہ پاکستان کے عوام اور فوج نے اپنی قربانیوں کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ”ناقابل یقین قیمت“ ادا کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ لاپتا افراد کے مسئلے کا حل تلاش کرتے وقت اسی بات کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات میں دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ، ایلیٹ فورس اہلکار ہلاک
29/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
خضدار: مسلح دہشت گردوں نے چار مزدور اغوا کر لیے
29/July/2026 👁️ 157 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار اور داعش کے درمیان جھڑپیں، متعدد ہلاکتیں
29/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
کیچ: مسلح دہشت گردوں نے ایک مزدور کو ہلاک، چھ کو اغوا کر لیا
29/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
بارکھان میں دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی مرید بگٹی ہلاک، گن مین زخمی
29/July/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
چاغی میں سات گاڑیاں نذر آتش، نوشکی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، کرفیو نافذ
29/July/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8992 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4864 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3737 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3608 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2596 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2340 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C