پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کارروائیاں، 6 دہشت گرد ہلاک
👁️ 43 بار دیکھا گیا
پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کارروائیاں، 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد (ڈیلی اردو)سیکیورٹی فورسز نے قبائلی اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 2 مختلف کارروائیوں میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دیو سالی میں خارجی احمد شاہ عرف انتظار مارا گیا جبکہ جنوبی وزیرستان کے علاقے خرمنگ میں سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عبوری افغان حکومت سے بارہا مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقنی بنائے کا مطالبہ کیا ہے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پورے کرے گی جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز سرحدوں کی حفاظت اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
دریں اثنا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی تحسین کی ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خارجی دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر خارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔
واضح رہے کہ دو نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: دیالیٰ میں داعش کے نعروں پر مبنی تحریریں لکھنے والا گرفتار
27/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کو ایرانی اور حوثی حملوں کا سامنا، دفاع کا حق رکھتے ہیں: سعودی وزیر خارجہ
27/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا سوال، جے شنکر نے پاکستان کو ’دہشتگرد ملک‘ قرار دے دیا
26/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26335 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15580 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11868 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9190 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7470 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5285 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C