پاکستانی طالبان اسلامی امارات افغانستان کا حصہ نہیں ہیں، ذبیح اللہ مجاہد
👁️ 39 بار دیکھا گیا
پاکستانی طالبان اسلامی امارات افغانستان کا حصہ نہیں ہیں، ذبیح اللہ مجاہد
کابل (ڈیلی اردو/وی او اے) افغان طالبان کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ان کی تحریک کا حصہ نہیں ہے، تاہم وہ ان پر زور دیتے ہیں کہ وہ حکومتِ پاکستان کے ساتھ امن قائم کرنے پر توجہ دیں۔
افغان طالبان کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جمعے کو ‘عرب نیوز’ سے گفتگو میں ٹی ٹی پی پاکستان کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کے دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی تنظیم کے طور پر اسلامی امارات افغانستان کا حصہ نہیں ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے اسلامی ممالک کی تنظیم ‘او آئی سی’ سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان میں ہونے والے اجلاس میں افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر دستیاب ایک ویڈیو میں ٹی ٹی پی کے چیف نور ولی محسود نے دعوی کیا تھا کہ ان کی تنظیم، اسلامی امارات افغانستان میں بر سرِ اقتدار طالبان کی شاخ ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے ٹی ٹی پی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملک میں امن اور استحکام پر توجہ دیں اور یہ بہت اہم ہے تاکہ وہ دشمنوں کو خطے اور پاکستان میں مداخلت کرنے سے روک سکیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ خطے اور پاکستان کی بہتری کے لیے ٹی ٹی پی کے مطالبات پر غور کریں۔
پاکستانی حکومت کا رواں برس نومبر میں کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ ایک ماہ کے لیے جنگ بندی کا معاہدہ ہو چکا ہے۔ جس میں فریقین کی رضا مندی سے توسیع ہو سکتی ہے۔
تاہم ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی کا جمعرات کو معاہدے میں توسیع کے امکانات کو رد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت نے معاہدے کے نکات کی خلاف ورزی کی ہے اور سیکیورٹی فورسز افغان سرحد پر واقع صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقوں میں ان کے ٹھکانوں پر حملے کر رہی ہے۔
علاوہ ازیں افغانستان میں طالبان حکومت کے قائم مقام وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے پچھلے ماہ تسلیم کیا تھا کہ افغان طالبان، ٹی ٹی پی اور پاکستانی حکومت کے درمیان مذاکرات میں مدد کر رہے ہیں۔
البتہ انٹرویو کے دوران ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔
طالبان کے چیف ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی امارات افغانستان کا ماننا ہے کہ وہ کسی دوسرے ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے اور وہ پاکستان کے داخلی معاملات میں بھی دخل اندازی نہیں کریں گے۔
طالبان کا او آئی سی سے ان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ
طالبان کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اسلامی ممالک کی تنظیم ‘او آئی سی’ سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان میں ہونے والے اجلاس میں افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کریں۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ وہ او آئی سی کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور وہ پاکستان میں شیڈول اجلاس کے شرکا سے اپیل کریں گے کہ اُن کی حکومت کو تسلیم کر لیا جائے۔
خیال رہے کہ پاکستان کے وزارت خارجہ نے رواں ہفتے کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ وہ 19 دسمبر کو او آئی سی کی کونسل آف وزرائے خارجہ کے خصوصی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے تاکہ بین الاقوامی برادری کی افغانستان میں بڑھتے انسانی بحران پر توجہ دلائی جا سکے۔
اس اجلاس میں یورپی یونین، امریکہ، برطانیہ، فرانس، روس اور چین سے مندوبین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
اگست میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد تاحال کسی بھی ملک نے اُن کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا۔ البتہ روس، چین، پاکستان سمیت بعض ممالک نے ملک میں سفارتی سرگرمیاں بحال رکھی ہیں۔
پاکستان کا یہ اصرار رہا ہے کہ طالبان حکومت کو تنہا چھوڑنے کے نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ لہذٰا طالبان کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رکھا جانا چاہیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری
18/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
امریکی ریاست مشی گن میں ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی
18/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان میں مبینہ حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام، 3 افراد ہلاک، 9 گرفتار
18/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دو شدت پسند گروپوں میں جھڑپ، لشکر اسلام کے 4 ارکان ہلاک
17/September/2026 👁️ 228 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دہشتگردی کے خطرے پر پاکستان کا اقوام متحدہ میں سخت مؤقف، 4 ہزار 700 سے زائد پاکستانی ہلاک
17/September/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
17/September/2026 👁️ 278 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26310 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15554 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11841 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9150 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7432 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5200 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C