پاکستانی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان سرحدی علاقوں میں جھڑپیں
👁️ 262 بار دیکھا گیا
پاکستانی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان سرحدی علاقوں میں جھڑپیں
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں پاکستانی سکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
سرکاری حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن سے متصل سرحدی علاقوں میں دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جو وقفے وقفے سے دوپہر تک جاری رہا۔
حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کا آغاز صبح کے وقت چمن کے قریب روغانی کے علاقے میں ہوا۔ تاہم تاحال کسی جانی نقصان یا جھڑپوں کی اصل وجہ کے بارے میں باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
اسی طرح خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں بھی پاک افغان سرحد سے متصل علاقوں میں فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ مقامی افراد کے مطابق گولے آبادی کے قریب گرے، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ لغڑئی، چارمنگ اور سلارزئی کے علاقوں میں شدید فائرنگ اور گولہ باری کی آوازیں سنائی دیتی رہیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تاحال دونوں فریقین کی جانب سے باضابطہ مؤقف یا نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشتگردی میں تشویشناک اضافہ، ستمبر میں 225 حملے، 545 افراد ہلاک
02/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک
02/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5341 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C