پاکستانی مسافروں کیلئے پولیو ویکسین لازمی قرار
👁️ 147 بار دیکھا گیا
پاکستانی مسافروں کیلئے پولیو ویکسین لازمی قرار
اسلام آباد (ڈیلی اردو/آن لائن) امریکا نے پولیو کے حالیہ کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کے لیے سفری انتباہ (لیول 2 ٹریول الرٹ) جاری کردیا۔
ٹریول الرٹ کے تحت عالمی ادارہ صحت کی جانب سے نافذ پابندیوں کی مدت کے دوران بالغ افراد کے لیے پولیو کی لائف ٹائم بوسٹر ڈوز لازمی قرار دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
امریکا نے اپنی وفاقی ایجنسی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پروینشن (سی ڈی سی) کی تجاویز پولیو سے متاثر ممالک کے مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ وائرس کو دیگر ریاستوں تک پھیلنے سے روکا جاسکے۔
امریکا کی جانب سے جاری لیول 2 ٹریول الرٹ میں کہا گیا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے تجویز دی ہے کہ ان ممالک کے لیے شہریوں اور طویل المدتی مسافروں (4 ہفتے یا اس سے زائد) کو ملک چھوڑنے سے قبل پولیو ویکسینیشن کا ثبوت دکھانے کی ضرورت ہے۔
اس میں کہا گیا ان ممالک کے سفر سے قبل وہ بالغ افراد جو بچپن میں معمول کی پولیو ویکسین مکمل کرچکے ہیں انہیں پولیو ویکسین کا ایک لائف ٹائم اڈلٹ بوسٹر ڈوز دیا جائے گا۔
۔سی ڈی سی کے مطابق ایشیا کے 8 ممالک میں پولیو کے کیسز میں اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے جن میں پاکستان، افغانستان، چین، برما، انڈونیشیا، ملائیشیا، پاپوا نیو گنی اور فلپائن شامل ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں پولیو وائرس کی معدوم قسم ویکسین ڈیرائیوڈ پولیو وائرس ٹائپ 2 (سی وی ڈی پی وی 2) اور وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو 1) کے کیسز سامنے کے بعد سفری پابندیوں میں توسیع کردی تھی۔
امریکی ٹریول الرٹ 2 کے مطابق سی ڈی سی نے تجویز دی ہے کہ ان ممالک کا سفر کرنے والے تمام افراد کی مکمل ویکسین کی جائے۔وہ بالغ افراد جنہیں بچپن میں پولیو ویکسین دی گئی انہیں پولیو ویکسین کا اضافی(سنگل) لائف ٹائم بوسٹر ڈوز دیا جانا چاہیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C