پاکستانی گلوک پستول سے کلاشنکوف تک: یمن میں ’ایکس‘ پر اسلحے کی کھلے عام خریدوفروخت
👁️ 165 بار دیکھا گیا
پاکستانی گلوک پستول سے کلاشنکوف تک: یمن میں ’ایکس‘ پر اسلحے کی کھلے عام خریدوفروخت
صنعا (ڈیلی اردو/بی بی سی) یمن میں اسلحے کے سوداگر کھلے عام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو کلاشنکوف، پستول، دستی بم اور گرینیڈ لانچر جیسے ہتھیاروں کی فروخت کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
یہ تاجر دارالحکومت صنعا اور حوثیوں کے زیرِاثر دیگر علاقوں میں کام کر رہے ہیں۔
یمن میں سابق برطانوی سفیر اور انسداد انتہا پسندی منصوبے کے لیے کام کرنے والے ایڈمنڈ فٹن براؤن نے کہا ’یہ ناقابل فہم ہے کہ وہ (ہتھیاروں کے سوداگر) حوثیوں کے لیے کام نہیں کر رہے ہیں۔‘
دی ٹائمز اخبار کی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ ہتھیار فروخت کرنے والے یمنی اکاؤنٹس میں سے کئی کے پاس مصدقہ اکاؤنٹ کے بلیو ٹک بھی موجود ہیں۔
ٹائمز اور برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی دونوں نے تبصرے کے لیے ایکس سے رابطہ کیا لیکن ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
اسلحے کی فروخت کے اشتہارات زیادہ تر عربی میں ہیں اور ان کا ہدف یمنی صارفین ہیں۔
خیال رہے کہ یمن ایک ایسا ملک ہے جس کے بارے میں اکثر کہا جاتا ہے کہ وہاں بندوقوں کی تعداد آبادی کی تعداد سے تین گنا ہے۔
بی بی سی کو انٹرنیٹ پر متعدد مثالیں ملی ہیں جن میں ہتھیاروں کی قیمتیں یمنی اور سعودی ریال دونوں میں دی گئی ہیں۔
ہتھیاروں کی تصاویر کے ساتھ خریداروں کو راغب کرنے کے لیے اشتہارات بھی دیے گئے ہیں۔
ایک اشتہار میں کہا گیا ہے کہ ’بہترین کاریگری اور اعلی درجے کی ضمانت۔ یمن میں ترمیم شدہ کلاشنکوف آپ کا بہترین انتخاب۔‘
رات کو فلمائی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دکاندار 30 راؤنڈ پر مشتمل میگزین کو خودکار طریقے سے ایک ہی بار میں چلا رہا ہے۔
ایک اور اشتہار میں پاکستان کا بنا ہوا خاکی رنگ کا گلوک پستول تقریباً 900 ڈالر میں پیش کیا گیا ہے۔
یہ اشتہارات ڈارک ویب کی گہرائیوں میں پوشیدہ نہیں، جہاں عام طور پر بندوقوں اور دیگر غیر قانونی اشیا کا کاروبار ہوتا ہے بلکہ یہ ’ایکس‘ پر صاف نظر آتے ہیں، جو لاکھوں لوگوں کے لیے کھلے عام دستیاب ہیں۔
اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے، برطانیہ میں مقیم این جی او ٹیک اگینسٹ ٹیررازم نے ٹیک پلیٹ فارمز کے لیے ایک ہنگامی درخواست جاری کی ہے کہ وہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حوثیوں کی حمایت کرنے والے مواد کو ہٹانے کے لیے فعال ہوں۔
حوثیوں نے 2014 میں یمن میں اقتدار سنبھالا تھا اور اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ حکومت کو اقتدار سے بےدخل کر دیا تھا۔
اس کے بعد سے، پڑوسی ملک سعودی عرب کی قیادت میں سات سالہ فوجی مہم انھیں ہٹانے میں ناکام رہی، جبکہ ملک خانہ جنگی کی لپیٹ میں آگیا۔
2023 کے اواخر سے حوثی، جن کے پاس ڈرونز اور میزائلوں کا وسیع ذخیرہ ہے، بحیرۂ احمر میں تجارتی اور عسکری بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
حوثیوں کا کہنا ہے کہ یہ غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت کا اظہار ہے لیکن ان کا نشانہ بننے والے بہت سے جہازوں کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
امریکہ کی زیرِ قیادت سمندری فوج حوثیوں کے جہازوں پر حملے روکنے میں ناکام رہی ہے، جس نے مصر کی نہر سوئز کے راستے ہونے والی تجارت پر تباہ کن اثر ڈالا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C