پاکستانی ہیکرز نے بھارت کے چھکے چھڑا دیئے، ایسا کام کر دیا کہ بھارتی فوج میں کبھلبی مچ گئی
👁️ 140 بار دیکھا گیا
پاکستانی ہیکرز نے بھارت کے چھکے چھڑا دیئے، ایسا کام کر دیا کہ بھارتی فوج میں کبھلبی مچ گئی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے سیجل کپور کے نام سے پاکستانی ہیکر کے بارے میں رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا کہ کس طرح ایک پاکستانی جاسوس نے درجنوں بھارتی فوجی افسران کو بے وقوف بنادیا۔
پاکستانی آئی ٹی ماہر نے سیجل کپور کے نام سے فیس بک پر اکاؤنٹ بنایا اور بھارتی فوجی افسران سے دوستیاں کرنی شروع کردیں۔ پھر اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے بھارتی افسران کے کمپیوٹرز کا شکار کیا۔
اس گمنام پاکستانی ہیکر نے سیجل کپور کے نام سے تصاویر بھارتی فوجی افسران کو بھیجیں جن کے ذریعے اس نے ان کے کمپیوٹرز میں وائرس اور مال ویئرز داخل کرکے ان کے سسٹم میں موجود حساس معلومات چرالیں جن میں بھارتی کے اعلیٰ ترین میزائل براہموس کی انتہائی خفیہ معلومات بھی شامل تھیں، جنہیں لیک کرنے کے جرم میں بھارتی فوج نے گزشتہ سال اپنے انجینئر نشانت اگروال کو گرفتار کرلیا تھا۔
ہیکر نے اس کام کے لیے دو سوفٹ ویئرز وہسپر اور گریوٹی ریٹ کو استعمال کیا اور پاکستان کی بجائے کسی اور ملک کے سرورز کے ذریعے یہ کام سرانجام دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وہ نامعلوم جاسوس 3 سال تک کامیابی سے جاسوسی کی کارروائیاں کرتا رہا اور اس نے دفاعی افواج اور تنظیموں کے 98 افسران کو نشانہ بنایا جن میں بھارتی فوج، فضائیہ، بحریہ، نیم فوجی فورسز اور پولیس شامل ہے۔
انجینئر نشانت اگروال کی گرفتاری کے بعد جب تحقیقات کی گئیں تو سیجل کپور کے نام سے کام کرنے والے اس جاسوس کا انکشاف ہوا۔ تاہم وہ ان کی گرفت سے بہت دور کہیں موجود تھا اور بھارتی حکام سوائے سر پیٹنے کے کچھ نہ کرسکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3673 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3581 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C