04/February/2019

پاکپتن: خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والا پولیس اہلکار سمیت 17 رکنی گینگ گرفتار

👁️ 145 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاکپتن: خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والا پولیس اہلکار سمیت 17 رکنی گینگ گرفتار

پاکپتن: خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والا پولیس اہلکار سمیت 17 رکنی گینگ گرفتار

پاکپتن ( ڈیلی اردو) پاکپتن میں خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے پولیس گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع پاکپتن میں خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے میں ملوث پولیس اہلکار گروہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس گروہ خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا۔ ذرائع کے مطابق پولیا گروہ میں پانچ لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

پولیس نے پانچ لڑکیوں سمیت 17 رکنی اس گروہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ یہ گروہ لڑکیوں کے ذریعے ویڈیوز بنا کر لوگوں کو بلیک میل کرتا اور ان سے لاکھوں روپے بٹورتا تھا۔

لڑکیاں پہلے ملاقات کرتیں اور پھر ملاقات کے دوران لڑکیوں کو نشہ آور مٹھائی کھلا کر انکے ویڈیوز فلم بناتی تھیں جن کی بنا پر بعد میں خواتین کو بلیک میل کیا جاتا تھا۔ اس گروہ کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ یہ گینگ پاکپتن سمیت ساہیوال اور اوکاڑہ میں وارداتوں میں ملوث ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C