17/November/2022

پشاور: بڈھ بیر میں دستی بم حملہ، 2 افراد زخمی

👁️ 36 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پشاور: بڈھ بیر میں دستی بم حملہ، 2 افراد زخمی

پشاور: بڈھ بیر میں دستی بم حملہ، 2 افراد زخمی

پشاور (ڈیلی اردو) پشاور میں کوہاٹ روڈ بڈھ بیر کے قریب گھر پر دستی بم سے حملہ ہوا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں عبدالمجید اور اسکی بیوی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق شرپسندوں نے بھتہ نہ دینے پر ہم جنس پرست جوڑے کو نشانہ بنایا۔

ریسکیو کا کہنا ہے اطلاع موصول ہوتے ہی ہماری 2 ایمبولیسنز موقع پر پہنچ گی اور امدادی کاروائیاں شروع کردی۔

ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے لیڈی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے شواہد اکٹھا کر کے تفتیش کا آغاز کردیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C